فیصل آباد میں بارش’ موسم ٹھنڈا ہو گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اور اس کے گرد ونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری’ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 20مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ شب فیصل آباد اور اس کے گرد ونواح میں بعض مقامات پر تیز اور بعض پر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں