فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ81 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد میں شیخ ساجد سے 2لاکھ 90ہزار روپے’ فون’ کشمیر روڈ پر ذیشان زاہد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ قیمتی سامان چور لے گئے’ سمال اسٹیٹ میں محمد نعیم کے گودام کا صفایا کر دیا’ 164 رب کے محمد نعیم سے نقدی’ فون’ 25 ج ب کے عمران سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ بھائی والا کے احمد سے 19ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر بجلی گھر کے قریب فیصل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سرگودھا روڈ سوئی گیس آفس کے باہر شہزاد سے 47ہزار روپے’ فون’ سعید کالونی کے ریحان سے 4ہزار روپے’ فون’ کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب اشفاق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ فیضان مدینہ چوک میں محسن علی سے پرس’ ایڈن گارڈن کے قریب انصر عباس سے 12ہزار روپے’ فون’ گلستان کالونی کے بلاک کے سلطان محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گرین ٹائون میں فاروق سے فون’ لاریب میرج ہال سے جیب تراش بچے دولہا کی والدہ کا پرس جس میں 2لاکھ روپے اور زیورات تھے لے گئے’ منصورآباد کے اشفاق سے 21ہزار روپے’ فون’ عبداﷲ پور سے شبیر کا رکشہ چھین لیا’ 272 ج ب کے عامر سے 10ہزار روپے’ فون’ جھنگ روڈ پر صدام حسین سے 7ہزار روپے’ فون’ 79 ج ب کے تیمور سے 1لاکھ روپے’ فون’ کوہستان اڈا کے قریب شفیق الرحمان سے 1لاکھ 35ہزار روپے’ فون’ 242 رب کے انیس الرحمان سے دو فون’ بابر چوک کے قریب ظہیر احمد سے 16ہزار روپے’ فون’ گھمگول چوک کے قریب عمران سے نقدی’ فون چھین لی’ 227 رب کے یعقوب کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وغیرہ’ 240 رب کے فلک شیر کی حویلی سے مویشی’ گندم کی بوریاں’ مچھلی فارم کے قریب جاوید سے بکرے’ ککوآنہ میں عارف سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ 240 رب کے علی شان سے نقدی’ فون’ مظفر کالونی کے دلشاد کی فیکٹری’ 240 رب کے سرفراز کی حویلی سے مویشی چور لیکر فرار ہو گئے’ نڑوالا روڈ پر شبیر مسیح سے 11ہزار روپے’ فون’ 58 ج ب کے پرویز اختر سے 3لاکھ 70ہزار روپے’ فون لوٹ لیا گیا’ لنڈا بازار سے فیصل کی دکان سے 3 لاکھ کے کپڑے چور لے گئے’ 21 گ ب کے آصف علی سے نقدی’ فون’ 101 گ ب کے ذیشان سے نقدی’ فون’ 582 گ ب کے مزمل سے 20ہزار روپے’ فون’ 38گ ب کے جہانزیب سے 38ہزار روپے’ فون’ 129 گ ب کے عارف حسین سے نقدی’ فون’ 260 رب کے شفیق کے گودام سے بھاری مالیت کی کپڑے کی گانٹھیں’ 77 رب کے اظہر کے ڈیرے سے مویشی’ 194 گ ب کے نوید سلیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 92رب کے مدثر سے 4لاکھ روپے’ فون’ 93 رب کے عارف علی سے 40ہزار روپے’ 99 رب کے سجاد سے نقدی’ فون’ مبارک پورہ تاندلیانوالہ کے علی اصغر سے نقدی’ فون’ 619 گ ب کے سعد علی سے 1لاکھ 65ہزار روپے’ فون’ 192 گ ب کے سلیم کے دفتر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا’ 206 گ ب کے عامر حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے، اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لیے۔ علاوہ ازیں گلزار کالونی کے دانیال’ 7 ج ب کے وحید احمد’ غلام مرتضیٰ’ مدینہ پارک کے زاہد عمران’ کوہ نور پلازہ سے عثمان اخلاق’ عادل فراز’ فرید ٹائون کے محمد عاصم’ منصورآباد کے محمد سہیل’ ناولٹی پل سے شہباز’ 241 رب کے اقبال’ 66 ج ب کے شاہد فاروق’ 243 رب کے عبدالستار’ عبداﷲ پور کے لیاقت علی’ پہاڑی گرائونڈ سے لیاقت علی’ امین پارک سے رحیم اﷲ’ ابراہیم پارک سے قاسم علی’ 112 گ ب کے عاطف’ کنجوانی سے ایوب’ گڑھ فتح شاہ سے عاطف’ 480 گ ب کے عاشق علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
58