فیصل آباد میں بھکاریوں کے گرد گھیرا تنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس پیشہ ور گداگری کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیاانہوںنے بتایا کہ گزشتہ3ماہ میں51 مقدمات پیشہ ور گداگروں کیخلاف درج کروائے گئے گداگری ایک معاشرتی ناسور ہے ٹریفک پولیس ضلعی پولیس کے تعاون سے انسدادِ گداگری کیلیے متحرک ہے شہری کسی بھی چوک میں پیشہ ور گداگر دیکھیں تو ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں سی ٹی او گداگری ایک معاشرتی برائی ہے جس کی روک تھام کے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں