فیصل آباد میں جرائم پیشہ عناصر نے ”ات ”مچا دی ،پولیس ناکے بے کار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 74وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے گئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کے لئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد کے عاصم کی بیٹی (و) کو نامعلوم، چنیوٹ کے علاقہ 260رب کے ریاض کی اہلیہ (ل) کو ملزم سہیل وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ 293 رب کے طیب کی بیٹی (ح) کو ملزمان حسن وغیرہ، سمندری کے علاقہ 473گ ب کے سلطان محمود کی بیٹی (آ) کو نامعلوم، سرگودھا روڈ کے شعبان کی بیٹی(ن) کو حسن وغیرہ نے اغواء کر لیا جبکہ حشمت خان روڈ پر جھپٹا مار کر مقصود سے پرس، مدینہ ٹائون بابر چوک کے قریب جھپٹا مار کر ارسل سے قیمتی فون’ ایڈن گارڈن کے قریب سعید انور سے 45ہزار’ فون’ 208 چک موڑ کے قریب صابر سے نقدی’ فون’ غالب سٹی کے قریب سیف علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ مدینہ یونیورسٹی کے قریب سعد نظامی سے نقدی’ فون’ فخرآباد کے ریحان سے نقدی’ فون’ اسلامیہ پارک کے عدنان سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر عمران اسلم سے 10ہزار’ فون چھین لیا’ رحمت آباد کے عارف سے 15ہزار’ فون’ سرگودھا روڈ پر حمزہ ولید سے 17ہزار’ فون’ موٹروے پل کے قریب سید محمد عون کی فیملی سے 5لاکھ کے زیورات’ نقدی چھین لی’ حمزہ ٹائون کے عثمان کی دکان سے سامان چوری’ فریدی چوک کے تنویر علی کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری’ 118 ج ب کے قیصر سے نقدی’ فون’ 156 رب کے قاسم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 188 رب نلے والا کی بشیراں بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ لاہور روڈ پر عمران علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 98 گ ب کے رانا خرم کی دکان سے بیٹریاں چوری’ 77 گ ب کے عامر اقبال سے نقدی’ فون’ 651 گ ب کے خادم حسین سے 40ہزار’ فون’ 142 گ ب کے عدنان سے نقدی’ فون’ 391 گ ب کے جہانزیب سے نقدی’ فون’ پرائم ہوٹل کے باہر محمود سے جھپٹا مار کر فون’ امام بارگاہ چوک میں علی شیر سے جھپٹا مار کر پرس’ منشی محلہ کے اویس سے جھپٹا مار کر فون’ خیابان گارڈن کے اسامہ سے 18ہزار’ فون چھین لیا’ چاندنی چوک کے قریب جھپٹا مار کر راشد علی سے فون’ ڈائیوو روڈ پر نذر حسین سے نقدی’ فون’ کوکیانوالہ روڈ پر احمد رضا سے نقدی’ فون’ چمڑا منڈی کے قریب عبدالحنان سے 45ہزار’ فون’ 117 گ ب کے ساجد علی سے نقدی’ فون’ بھٹہ سٹاپ کے قریب مبشر علی سے نقدی’ فون’ نوابانوالہ کے سلیم سے جھپٹا مار کر فون’ 209 رب کے اشفاق سے نقدی’ فون’ 215 رب کے قریب ولید احمد سے موٹرسائیکل’ دانیال ٹائون کے عارف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ پنجاب ہائوسنگ کے قریب ریاض سے لاکھوں کا سامان چھین لیا’ سمندری روڈ پر ساجد علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 224 رب کے سلطان سے 45ہزار’ فون’ 542 گ ب کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 596 گ ب کے عمران کی دکان لوٹ لی’ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں چن ون روڈ پر احمد’ پیپلزکالونی کے شبیر حسین’ سوساں روڈ پر قیصر’ نعمت کالونی کے عثمان’ 208رب کے آصف علی’ نیو گرین ٹائون کے اسامہ علی’ 61 گ ب کے شاہد علی’ سرکلر روڈ پر عبدالغفور’ 199 رب کے راشد علی’ 69 رب کے شکیل احمد’ قصبہ تاندلیانوالہ کے صدام حسین’ 36 ج ب کے رفیق’ 108 گ ب کے ہارون مرتضیٰ’ بھوآنہ بازار سے محمد قیصر’ پل عبداﷲ کے شہباز محمود’ پریس مارکیٹ سے آصف’ سنت پورہ کے غلام مصطفی’ ناظم آباد کے اقبال’ رشیدآباد کے محمد سلیم’ کوکیانوالہ کے فاروق’ رحمت پورہ کے قیصر’ 263رب کے قاسم’ 79 ج ب کے عبدالمجید’ 67 ج ب کے عامر ریاض’ 243 رب کے لیاقت علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں