28

فیصل آباد میں دوسرے روز بھی جشن کا سماں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنگ میں بھارت کو دھول چٹانے پر اظہار تشکر کا دن ‘ مودی کو عبرتناک شکست پر فیصل آباد میں دوسرے روز بھی جشن کا سماں ‘ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر شہری دوسرے دن بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے 7اہم مقامات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔ کلاک ٹاور،ڈسٹرکٹ کونسل چوک’ ایم سی ایف چوک، پی آئی اے آفس چوک، چناب کلب،ڈی گرائونڈ’ اقبال اسٹیڈیم پر ایس ایم ڈیز نصب کی گئیں۔ شہر میں بارش کے بعد مودی کی ہار کا مزہ مزید دوبالا ہوگیا۔ شہر چوکوں پر موجود نوجوانوں،تاجروں اور شہریوں نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگائے۔ چوکوں پر پاکستانی پرچموں اور پاک فوج سے اظہار تشکر کے پینا فلیکسز کی بہار ‘ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی فتح پر آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے منہ کی کھانے کے بعد مودی مذاکرات کی میز پر آگیا۔ جشن میں ڈھول کی تھاپ پر شہریوں نے بھنگڑے بھی ڈالے ، شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں