29

فیصل آباد میں رمضان سپیشل پیکیج کے تحت فری آٹا کی تقسیم شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع فیصل آباد میں رمضان سپیشل پیکج کے تحت فری آٹا کی تقسیم شروع’پہلے روزریاض شاہدچوک، ہاکی سٹیڈیم، کلیم شہید پارک، ملت چوک، فیضان مدینہ چوک، ماڈل بازار جھنگ روڑ، سپورٹس کمپلیکس سمن آباد اورالفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک سنٹرز پر آٹا تقسیم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا ریاض شاہد چوک ودیگرپوائنٹس کا دورہ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو فری آٹا کی فراہمی کے عمل کا معائنہ کیا۔کائونٹرز پر ریکارڈ کے اندراج، بیٹھنے وپینے کے پانی کی دستیابی چیک کی۔ مستحقین کو عزت واحترام کے ساتھ آٹا کے بیگ فراہم کئے جائیں۔ اہل افراد اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موقع پر اہلیت کی جانچ پڑتال کراکر مرحلہ وار آٹا کے تین تھیلے حاصل کریں۔ نئے افراد بھی رجسٹریشن کے لئے ATTA>شناختی کارڈ نمبر #ٹائپ کرکے 8070 پر بھیجیں اور تصدیقی میسج آنے پر آٹا حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر تمام تر ضروری انتظامات کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں