فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کی مہم تیز کر دی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے تحت زیرو ویسٹ مہم تیز ۔ ضلعی انتظامیہ نے صفائی مہم کی کڑی نگرانی کا آغاز کردیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی انتظامات کی چیکنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاک ٹاور،جھنگ روڈ،ائیرپورٹ چوک،لکڑ منڈی،پرتاب نگر میں صفائی کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی صورتحال بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الفطر پر مثالی صفائی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا۔ صفائی نظام آئوٹ سورس کرنے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔کمرشل و رہائشی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر ویسٹ کولیکشن کی جائے۔شہری صفائی کے حوالے سے 1139پر شکایات درج کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں