فیصل آباد میں فضائی آلودگی بڑھ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں سموگ کا راج برقرار’ فضائی آلودگی کے باعث شہری سانس اور گلے کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، ائیرکوالٹی انڈیکس 761 تک پہنچ گیا، شہر بھر میں فضائی آلودگی میں اضافہ کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سموگ اور فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے شہری ماسک استعمال کریں اور بلاوجہ گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں