فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گذشتہ ماہ اپریل کے دوران فیصل آباد میں 3063 حادثات کے دوران 483 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل کے دوران ریسکیو1122 نے مجموعی طور پر 11758 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ جن میں ٹریفک حادثات کے 2955 واقعات’ 181 آگ لگنے’ لڑائی جھگڑوں کے دوران 311′ ڈوبنے کے 11′ 4عمارتیں گرنے’ ایک سلنڈر پھٹنے’ 726 دیگر واقعات رونما ہوئے۔ جبکہ میڈیکل ایمرجنسی کی 7569 کالز موصول ہوئیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر 11190 افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بری طرح زخمی ہونیوالے 5177 افراد کو ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 5530 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ مذکورہ حادثات کے دوران مجموعی طور پر 483 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
