37

فیصل آباد میں مزید 105مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی مزید 105 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر نوجوان کوگولی مار کر لہولہان کر دیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق 552 گ ب کے رہائشی غلام قادر نے بتایا کہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ 551 گ ب کے قریب پہنچا تو تین مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے نقدی’ فون چھین لیا، مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے جبکہ 119 ج ب کے قریب وحید ربانی سے نقدی’ فون’ گورمے بیکری سرگودھا روڈ کے قریب سفیان عارف سے 55ہزار روپے’ فون’ عزیز فاطمہ ہسپتال کے باہر ڈاکٹر عدیل سے نقدی’ فون’ سرگودھا روڈ ٹیولیپ میرج ہال کے باہر سے شفیق سے نقدی’ فون’ ملک پور میں قمر احسان’ کینال روڈ پر عرفان سے نقدی’ فون چھین لیا’ فلیٹ چوک کے قریب سلیم’ فیصل ہسپتال کے قریب سلمیٰ ناصر’ طارق آباد میں راحت کلیم’ خالصہ کالج روڈ پر دانش’ سوساں روڈ پر مدثر عباس’ منڈی کوارٹر کے قریب یوسف’ علامہ اقبال کالونی کے یونس’ سمن آباد فلور مل کے قریب شاہ زیب’ عبداﷲ کالونی کے قریب سلیمان سے نقدی’ فونز چھین لیے گئے’ 261 رب کے قریب ارشد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 248 رب کے قریب ناصر فاروق سے 2 لاکھ روپے’ فون’ 86 ج ب کے خرم سے 45ہزار روپے’ فون’ 225 رب کے قریب غلام مصطفی’ خانوآنہ کے قریب عاشق سے موٹرسائیکلیں’ نقدی چھین لی گئیں’ 237 رب کے قریب خالد محمود’ 80 ج ب کے قریب اکرم علی’ 245 رب کے غلام صابر’ 66 ج ب کے وحید’ 74 ج ب میں جنید’ 241 رب کے جمیل بابر’ 82 ج ب کے نواز’ 67 ج ب کے ستار’ 276 ج ب کے راشد’ 67 ج ب کے فیصل’ سدھار کے قریب احمد’ اڈا پینسرہ کے قریب وقاص سے نقدی’ فون’ اﷲ ہو چوک کے قریب امین’ مدینہ روڈ پر خالد’ مٹھائی والا چوک کے قریب یوسف’ غوث نگر کے قریب فیصل ندیم’ سرگودھا روڈ پر عمیر زبیر’ الائیڈ ہسپتال کے باہر سے عابد حسین’ ضلع کچہری کے باہر سے طیب شاہد’ ڈسپنسری موڑ پر اسامہ نثار’ بکرمنڈی موڑ پر رضا مجاہد’ افغان آباد کے قریب حاکم علی’ جواد کلب کے قریب اصغر بٹ’ پرائم ہوٹل کے قریب شاہد ندیم’ آصف’ دربار قائم سائیں کے قریب رضوان’ ارشد ٹائون میں زاہد’ رضا آباد میں رشید’ اعظم آباد میں لطیف’ ارشد ٹائون میں سرفراز’ 433 گ ب کے عرفان’ فوارہ چوک کے قریب حمیرا رشید سے پرس چھین لیا گیا اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر نہتے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ رحمان پورہ میں نعمان’رسول نگر میں اویس’گلستان کالونی میں محسن حسن’اسلامیہ پارک سے مختار’منصورآباد کے قیصر’عبداللہ پور سے عامررشید ‘ریکس سٹی سے حافظ علی رضا’النجف کالونی سے آزاد اکبر’گٹ والا کے ذیشان علی’سوساں روڈ پر ارشد’پرتاب نگر سے ساجد محمود’ریلوے گودام کے قریب ارشد’رحیم سنٹر سے عزیز’روشن والا کے عامر طفیل ‘275ر۔ب احمد علی’مرادکالونی سے اظہرانجم’گارڈن کالونی میں شہباز’فوارہ چوک کے پرویزاختر’زرعی یونیورسٹی سے احمد ولید’ سیشن کورٹ سے کاشف’کارپوریشن آفس سے نعمان’اقبال اسٹیڈیم سے احتشام منیر’سول ہسپتال سے رمضان’تحصیل والی مسجد سے امان اللہ’سوساں روڈ سے رئوف’ریل بازار سے عبدالستار’ضلع کچہری سے عرفان’منصور’عدالرئوف ‘پریس مارکیٹ سے وقارعلی’علی ہائوسنگ کالونی سے عرفان انجم’دھوبی گھاٹ سے حمزہ الیاس’جوہڑماجرہ سے بلال’کلیم شہید پارک سے دانش’رستم’خادم حسین’89گ ب میں عدیل ‘127گ ب کے شہزاد’گلفام حیدر’117گ ب سے طفیل احمد اوردیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے۔علاوہ ازیں حمزہ ٹائون میں رخسانہ بی بی’ عثمان ٹائون میں عباس علی’ گلستان کالونی میں اسد کے گھروں’ عزیز ٹائون سے وقاص کے ڈیرے سے مویشی چور لے اُڑے’ 215 رب میں ظفر اقبال کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے’ 228 رب میں ثناء اﷲ’ ماڈل سٹی کے رانا اشفاق کے گھروں کا صفایا کر دیا گیا’ ستیانہ روڈ پر چور بجلی کے پول سے ٹرانسفارمر کا سامان چوری کر لیا اور دیگر وارداتوں میں چوروں کے گروہ گھروں’ دکانوں اور گودام کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں