فیصل آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش ،سردی بڑھ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اور اس کے گرد ونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ فیسکو کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ معمولی بارش کے دوران 100 سے زائد فیڈر بند ہونے سے شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی بند’ بعض علاقوں میں صبح تک بجلی فراہمی نہ ہو سکی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شام موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی لہر آ گئی۔ بارش کے باعث خشک سردی کا خاتمہ ہو گا۔ خشک سردی کی وجہ سے بچوں’ بوڑھوں’ نوجوانوں اور خواتین میں نزلہ’ زکام’ کھانسی میں کمی واقع ہو گی۔ خشک سردی کی وجہ سے کھانسی’ نزلہ وانفلوئنزا کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا تھا۔ فیصل آباد میں معمولی بارش کے دوران فیسکو کارکردی کی قلعی کھل گئی۔ صارفین سے بھاری مالیت کے بجلی کے بل وصول کرنے کے باوجود فیسکو سسٹم کو اپ گریڈ نہ کر سکی۔ شہر بھر میں معولی بارش کے دوران 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ فیصل آباد فرسٹ’ سکینڈ سرکل’ ٹوبہ ٹیک سنگھ’ میانوالی’ جھنگ سرکل کے متعدد علاقوں میں رات گئے تک بجلی بند رہی۔ جبکہ بعض علاقوں میں ابھی تک بجلی کی فراہمی نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں