93

فیصل آباد میں نیو ایئر نائٹ پر منچلوں کی PTI کے حق میں نعرے بازی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نئے سال 2024ء کی آمد کے موقع پر شہر بھر کی شاہراہوں پر منچلے نوجوانوں کی ہلڑبازی’ آتش بازی اور ون ویلنگ کرتے متعدد نوجوانوں کو پکڑ لیا گیا، جبکہ مختلف شاہراہوں پر منچلے نوجوانوں کی پولیس سے آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا۔ تفصیل کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس نے ہلڑبازی’ ہوائی فائرنگ’ ون ویلنگ کرنے پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری شاہراہوں’ چوراہوں پر تعینات کر رکھی تھی، تاہم شدید سردی کے باوجود رات 12 بجتے ہی منچلے نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ون ویلنگ ‘پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی اوربعض مقامات پر آتش بازی کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ منچلے نوجوانوں کی طرف سے جڑانوالہ روڈ’ کینال روڈ’ سمندری روڈ’ جھنگ روڈ’ غلام محمد آباد سمیت مختلف مقامات پر موٹرسائیکلوں پر کرتب دکھاتے رہے اور تاہم پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ اور موٹرسائیکلوں پر کرتب دکھاتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کر دیا، جبکہ کاروں اور گاڑیوں پر سوار منچلے نوجوان شہر بھر کی شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے ہلڑبازی اور اونچی آواز میں ڈیک چلاتے رہے، پولیس نئے سال کی آمد پر منچلے نوجوانوں کی ہلڑبازی روکنے میں ناکام ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں