39

فیصل آباد میں ن لیگ کی تباہی کا ذمہ دار کون ؟

فیصل آباد میں مسلم لیگ کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ فیصل آباد کی تنظیموں نے الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کیوں نہیں کیا؟ پی ٹی آئی کے ورکرز ہر طرف متحرک نظر آئے لیکن ہمارا تنظیمی ڈھانچہ صرف کاغذوں میں نظر آتا ہے لیکن گرائونڈ میں اس کی کارکردگی صفر تھی، پنڈی ڈویژن 2018 میں پی ٹی آئی نے مکمل سویپ کیا لیکن 2024ء میں مسلم لیگ نے مکمل کم بیک کیا اور تقریبا تمام سیٹیں جیت لیں، کیا پنڈی میں مہنگائی، بجلی، گیس پٹرول آٹا مہنگے نہیں ہوئے؟بہتر ہو گا فیصل آباد ڈویژن کو ازسر نو تمام تنظیموں کو منظم کیا جائے، اختیارات کو نیچے تک منتقل کیا جائے اور پارٹی کو قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے ، پارٹی بچانی ہے تو ورکرز کو عزت دیں اپنے ہر ممبرز کو عزت دے ہماری فیصل آباد کی سوشل میڈیا ٹیم کے سینئر پرسن کے بقول ان کو رانا ثنااللہ خاںسے ایک کام پڑ گیا وہ کنال روڈ سے اپنے حلقے کے MPAکو ساتھ لیکر رانا ثنا اللہ خاں کے پی اے سے ٹائم بنا کر ان کے ڈیرے پر چلے گئے تاہم سے تین گھنٹے بعد رانا ثنا اللہ خاںتشریف لائے پھر کافی دیر بعد ٹائم ملا اور بات سنی۔ اگر ایک سینئر ورکر ایک ایم پی اے لیول کے بندے کا اپنے قیادت کیلئے اتنا انتظار اور اپنا دن ضائع کرنا پڑتا تو ایک عام مسلم لیگی ورکر کی وہاں کیا حیثیت کیا پہنچ ہو گی آپ خود سمجھ سکتے ۔ مسلم لیگ ن ۔ نے دوبارہ اپنی پوزیشن حاصل کرنی ہے تو یہ یاد رکھیں کسی کے گھر کسی کی ارینج کردہ میٹنگ میں جائیں نہ جائیں کسی کیساتھ سیلفیاں بنائیں نہ بنائیں اپنی ورکر کو عزت دیں ان کو الیکشن کے بعد بھی انسان سمجھیں اس کو وہی عزت جو اس نے آپکو دی ۔ یاد رکھیں پی ٹی آئی کے جتنے ممبرز فیصل آباد سے جیتیں ہیں وہ نہ تو ڈور ٹو ڈور کسی کے گھر گے نہ سیلفیاں بنی نہ کھانے کھائے کھلائے گئے بس مسلم لیگ ن کی فیصل آباد کی ٹوٹل لیڈرشپ کے شاہانہ روئیے اور ورکر کی پہنچ سے دوری نے مسلم لیگ کو فیصل آباد اے زمین بوس کر دیا ۔ شاہانہ پن کو ختم کریں آپ بھی ہمارے جیسے ہی انسان ہیں ورکرز کو عزت دیں ہم آپکو عزت دیتے ہیں آپ بھی عزت اور تحفظ لوٹائیں ۔ ہم آپکی پندرہ بیس کروڈ والی لینڈ کروزروں میں نہیں بیٹھ سکتے آپ ہمارے سلام کا ہی پیار سے جواب دیں صرف چند دن کیلئے نہیں مستقل عزت ورنہ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں