فیصل آباد میں وارداتوں کا زور،پولیس فرضی کارروائیوں میں مصروف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید88 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان ، موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور2نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ جھال کے عابد کی بیٹی(ش) کو نامعلوم، مدینہ ٹائون کے علاقہ رسول پارک کے شہزاد کی بیٹی(ث) کو ملزم عبدالرحمان وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ غازی آباد کے امجد کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے رفاقت علی کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ عمر ویلی کے کاشف کی بیٹی اور نواسی کو نامعلوم، فیکٹری ایریا کے علاقہ ناولٹی پل کے حسن منصور کا والد منظور، سمندری روڈ کے علاقہ نئی سمندری کے کوثر پروین کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلے’ واپس نہ آئے’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ میاں ٹرسٹ ہسپتال کے بابر عرفان سے30ہمار و فون، الائیڈ ہسپتال موڑ پر طفیل سے نقدی وفون، گمٹی چوک کے قریب اسامہ سے جھپٹا مار کر فون، ریگل روڈ پر عرفان سے 3لاکھ 75ہزار، انار کلی بازار کے قریب مظفر علی سے 2لاکھ، شہباز گارڈن کے یٰسین سے سوا لاکھ اور طلائی انگوٹھی چھین لی،جناح کالونی کے سرفراز کے گھر سے 9لاکھ کے زیورات و نقدی، اعوان چوک کے قریب عمر نثار سے ڈیڑھ لاکھ و فون، کوکیانوالہ روڈ پر زمان سے بیگ، ریلوے پھاٹک کے قریب واجد امیر سے 90ہزار و فون، پیپلز کالونی نمبر1کے ڈاکٹر ہاشم سے25ہزار و فون، کہکشاں کالونی کی فرح بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، نور پور کے عقیل سے 5ہزار و فون، مانانوالہ کے شبیرنقدی وفون، منصور آباد کے قریب یونس سے جھپٹا مار کر فون،2ج ب کے امتیاز کے گھر سے 2بکرے، رسولاں بی بی کے گھر سے سامان اور موٹرسائیکل چوری، ستارہ ویلی کے قریب حافظ امتیاز سے 7ہزار و فون، سبینہ ٹائون کے انوارالحق کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ کا سامان، نیو گرین ٹائون کے اسلم سے 6ہزار و فون، 159ر ب کے ذیشان سے نقدی و فون، 191ر ب کے حارث سے 5ہزار و فون، 153ر ب کے اسد عزیز کی حویلی سے مویشی،214ر ب میں عثمان سے دو لاکھ و فون، 215ر ب کے حسنین کی حویلی سے بکرے، 232ر ب کے منصور کے ڈیرہ سے مویشی، گلشن حرم کے قریب عمران سے 60ہزار و فون، آئیڈیل بیکری سمن آباد کے باہر موسیٰ خان سے 60ہزار، نثار کالونی کے ذیشان سے سوا لاکھ، ویلنشیا گارڈن کے قریب نواز سے75ہزار و فون، 236ر ب کے زاہد سے موٹر سائیکل، 56ج ب کے فراز اکبر سے موٹر سائیکل چھین لی، 87گ ب کے راشد سے17ہزار و فون، 258ر ب کے عبدالجبار سے 20ہزار ،ستارہ پلازہ کے طیب سے موٹر سائیکل، 245ر ب کے قاسم علی سے 10ہزار و فون، 241ر ب کے اکمل سے15ہزار ، 77ج ب کے ذیشان کا گھر لوٹ لیا، 70ج ب کے ناصر علی سے10ہزار و فون، سیم نالہ کے قریب شاہد علی سے موٹر سائیکل، ڈیفنس ویو جڑانوالہ کے عثمان کے گھر کا صفایاکر دیا گیا، واٹر ورکس کے قریب راشد سے نقدی وفون، 53گ ب کے رضوان کے گھر چوری، 354گ ب کے فیصل سے7ہزار و فون، 116 ج ب کے احمد سے 50ہزار، 94گ ب کے قمر سے6ہزار و فون چھین لیا،39گ ب کے ڈاکٹر مصطفی سے نقدی، جھمرہ روڈ ٹینکی والا بازار کے مرزا علی سے موٹر سائیکل، 102گ ب کے امجد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،193ر ب کے عمران سے 50ہزار،261ر ب کے تیمورسے3ہزار و فون، 109ر ب کے سید طلحہ سے18ہزار و فون،415گ ب کے رانا اعجاز کے گودام سے موٹریں، تاریں چوری، 420گ ب کے افضل سے 50ہزار، 315 گ ب کے وسیم کی حویلی سے بکرے چوری، 409 گ ب کے سعید کے گھر کا صفایا کر دیا’ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں ایف آئی سی سے اسامہ ، کریسنٹ ملزم کالونی سے حسن عباس، کارخانہ بازار سے عمران اکبر، راجباہ روڈ پر عامر شہزاد، بھوانہ بازار سے علی حمزہ، بائو والہ کے شہباز، آئیڈیل بیکری گلبرگ روڈ سے راشد محمود، افغان آباد کے احسن سلیم، چکی چوک سے مجاہد حسین، ڈی گرائونڈ سے عبدالستار، فیصل ہسپتال سے امداد علی، ڈی گرائونڈ سے دانیال، چن ون روڈ پر کریم، نور پور کے علی ،شادمان روڈ سے احمد، بولیدی جھگی سے زاہد محمود، نشاط آباد کے امداد علی، 213ر ب کے ذوالقرنین، جنرل ہسپتال سمن آباد کے زاہد سلیم، محفوظ پارک سے مبشر علی، علامہ اقبال کالونی کے اعجاز علی، 69ج ب کے صفدر علی، 77ج ب کے اکرم، اسلام پورہ کے آفتاب، قاسم بازار سمندری سے مرتضیٰ ، 447گ ب کے عثمان،201گ ب کے عامر شہزاد اور دیگر سے موٹر سائیکلیں اور رکشے چوری ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود بھی سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں