فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوںکا سلسلہ تھم نہ سکا ، آج پھر 57 واردا تو ں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2خواتین کواغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق بائو والا کے عامر سے 60ہزار’ فون’ غلام محمد آباد کے فیصل سے جھپٹا مار کر فون’ نڑوالا روڈ پر طارق سے 6ہزار’ فون’ صدیق اکبر ٹائون کے مبشر سے 29ہزار’ اسماعیل گرین کے قریب محمد اسامہ سے نقدی’ فون’ نصیرآباد کے جنید سے جھپٹا مار کر فون’ الہلال ٹریولز کے قریب رمضان سے 50ہزار’ فون’ راجباہ روڈ پر عدیل بابر سے92ہزار و فون، بھوآنہ بازار کے قریب خدیجہ شاہ سے پرس، چنیوٹ بازار کے قریب عثمان سے50ہزار وفون، مختار کالونی کے قریب رزاق کی دکان سے 3لاکھ کے کپڑے چوری، موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ پر قاسم سے نقدی و فون، سیف آباد کے سجاد حیدر سے 71ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی، گلستان کالونی کے قریب زین العابدین کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا’ عزیز فاطمہ ہسپتال کے قریب زین گل سے لیپ ٹاپ وغیرہ، واپڈا سٹی کے قریب فاروق سے نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر رفاقت علی کی شاپ سے بیٹریاں چوری، ڈائیوو روڈ پر قدیر علی سے جھپٹا مار کر فون، 191 رب کے ممتاز سے نقدی’ فون’ شمس آباد کے شہروز سے موٹرسائیکل چھین لی’ مدنی کالونی کے شاہد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ عدیل ٹائون 202 رب کے قریب احمد فاروق سے نقدی’ فون’ ریاض گارڈن کے عمر فاروق سے نقدی’ فون’ 51 ج ب کے اشفاق کے گھر سے 2بکرے’ ڈائیوو روڈ پر خالد علی سے 7ہزار وفون، غلام محمد آباد نمبر2 کے باقر کی دکان سے گیس سلنڈر چوری، جڑانوالہ روڈ سے جاوید احمد سے 76ہزار’ فون’ 235 گ ب کے رفاقت علی سے نقدی’ فون’ 3ج ب کے تابش سے1لاکھ روپے و فون، 7ج ب کے محمد عثمان سے27ہزار ، لائسنسی پسٹل چھین لیا، کریم سٹی کے یاسر سے16ہزار وفون، عبداللہ پور پل کے قریب عمیر مجید سے جھپٹا مار کر فون، 213ر۔ب کے عامر کی گاڑی کے ٹائر چوری، گٹ والا کے قریب علی رضا سے نقدی وفون، جلوی مارکیٹ کے قریب سلیم سے 3ہزار وفون، گٹ والا پارک کے قریب عامر فاروق سے اڑھائی لاکھ وفون، 232ر۔ب کے مرتضیٰ کی شاپ سے 3لاکھ کا سامان چوری، 27ج ب کے افضل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے، ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب مختار سے سوا لاکھ روپے’ فون’ کریم گارڈن کے قریب گل زمان سے 18ہزار’ فون’ یونس ٹائون کے ساجد سے نقدی’ فون’ الیاس گارڈن کے قریب عمر وقاص سے لیپ ٹاپ’ فون’ 31 ج ب کے بابو خان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے طارق، ضلع کچہری سے علی رضا، گول بھوآنہ بازار سے نثار احمد، رشید آباد گلی نمبر1 کے علی نواز، سبحانیہ کالونی کے کاشف، گٹ والا پارک سے خالق، جھنگ بازار سے رانا شعیب’ ستیانہ روڈ کے مختار’ علی ہائوسنگ سے امتیاز’ امین پارک کے شکیل’ کنجوانی سٹی کے محمد علی’ روشن والا کے اویس’ 30 ج ب کے کامران اسلم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں