فیصل آباد میں پولیو وائرس کی تصدیق ،محکمہ صحت کی دوڑیں لگ گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے اچکیرہ کے مقام پر سیوریج لائن سے پانی کا سیمپل لیکر نیشنل ہیلتھ لیبارٹری اسلام آباد پہنچایا، گذشتہ روز این ایچ اے اسلام آبادکی رپورٹ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی تو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہباز سمیت دیگر اعلی افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے، یاد رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے فیصل آباد میں مسلسل انسداد پولیو مہم پھیلائی جا رہی ہیں اور محکمہ صحت کی تمام تر حفاظتی انتظامات کے باوجود پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی اور انسداد پولیو مہم کے دوران سو فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کرنے کے باوجود پولیو وائرس کا پایا جانا لمحہ فکریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں