فیصل آباد میں پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ لیب کا افتتاح

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب مشن، ایک اور فوڈ لیب کا افتتاح۔ فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ لیب کا افتتاح ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے عوام دوست منصوبے فوڈ لیب کا افتتاح کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری کا آغاز خوش آئند ہے۔ فیصل آباد میں فوڈ ٹیسٹنگ لیب کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ ڈویژن میں فوڈ سیمپلز فوری طور پر فوڈ لیب میں ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔ مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی تمام اشیا کی سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے تحت سیمپلز ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 میں ترمیم کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے، ملاوٹ مافیا کی ضمانت نہیں ہوگی، سزائیں سخت کی جا رہی ہیں، ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، ہمارا مقصد جرمانے کرنا یا کسی کا کاروبار متاثر کرنا نہیں ہے، عوام تک پہنچنے والی خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں، معیار میں کمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ شہری خوراک کے حوالے سے تفصیلی معلومات کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ اور فیسبک پیج وزٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں