فیصل آباد میں چور،ڈاکو چھا گئے،آج پھر62وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے ”ات” مچا دی’ آج پھر مزید 62وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کرفرار ہو گئے’ موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر چار خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ مومن آباد کے رہائشی عمیر افضل کی ہمشیرہ (ش)’ صدر کے علاقہ ہمایوںٹائون کے اکرم کی بیٹی(ت)، گلبرگ کے علاقہ افغان آباد کے حبان خان کی بیٹی (ث) کو نامعلوم، روڈالہ روڈ کے علاقہ 383گ ب کے سبطین کی ہمشیرہ (ر) کو ملزمان غلام مصطفی وغیرہ، صدر کے علاقہ رحمان کالونی کے جاوید کا بھتیجا گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا۔ستیانہ روڈ پر حاجی چوک کے توصیف سے موٹر سائیکل، نعمت آباد کے اقبال سے موٹر سائیکل’ نقدی و فون، 64ج ب کے حافظ ارسلان سے نقدی وفون، 69ج ب کے عابد عباس سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 73 ج ب کے ابرار سے نقدی و فون، 123گ ب کے عبدالرشید کے ڈیرہ سے مویشی،39گ ب کے سید حسنین سے پرس، 35گ ب کے نصر اللہ سے 15ہزار وفون،31گ ب کے مقبول احمد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے، ستیانہ روڈ پر فتح آباد کے قریب حماد سے جھپٹا مار کر فون، کوہ نور پلازہ کے قریب ارفع محبوب سے جھپٹا مار کر پرس، میڈیا کام پلازہ کے باہر صدیقی سے فون چھین لیا، النور گارڈن کے محمد عابد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، ہجویری ٹائون میں ریحان سے نقدی و فون، نگہبان پورہ کے قریب نوید احمد سے 15ہزار وفون، روضہ پارک کے قریب رمیض سے نقدی وفون،7ج ب کے زبیر واہلہ سے 20ہزار وفون، زینت ٹائون کے قریب اسدسے جھپٹا مار کر فون، 121ج ب گوکھوال کے قریب صلاح الدین سے 20ہزار و فون، مدینہ ہسپتال کے قریب فیاض سے جھپٹا مار کر فون،162ر ب کے بابر حسین سے نقدی وفون، 189ر ب کے ذوالفقار علی کے گھر کا صفایا کر دیا، دائود نگر کے قریب ارشد علی سے فون، کالج روڈ سمن آباد پر احسان کے گودام سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے، سمن آباد آئیڈیل بیکری کے قریب احسان سے نقدی و فون، ستارہ مال کے قریب علی اکبر سے نقدی و فون، 263ر ب کے زوار حسین کا گھر لوٹ لیا گیا’ ٹھنڈی کھوئی روڈ پر نوید شہزاد سے نقدی و فون، الائیڈ موڑ پر شفیق سے موٹر سائیکل، لاری اڈا کے قریب محمد مالک سے جھپٹا مار کر فون، ذیشان سے پرس، اسلام نگر کے قریب امجد سے 15ہزار و فون، وارث پورہ میں امان اللہ سے 25ہزار و فون،220ر ب کے وسیم سے نقدی و فون، غلام محمد آباد نقشبندی ٹائون میں عبدالرحمان کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،48ر ب کے ارشد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،219ر ب کے احمد حسین سے 30ہزار و فون، کوکیانوالہ میں ریحان مقبول کے گھرکا صفایا کر دیا، فرید ٹائون کے قیصر سے نقدی و فون، 245ر ب کے طاہر سے موٹر سائیکل چھین لی گئی’ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ایڈن ویلی سے سہیل، گرین ٹائون کے گوہر، 6ج ب کے نوید، سرگودھا روڈ پر چوہدری باسط، 189ر ب کے شیر بہادر،رسول پورہ کے احمد علی، مغل پورہ کے لقمان، محلہ فیروز شاہ سے رزاق علی، شریف چوک ڈی ٹائپ کالونی سے محمد فراز، اقبال کالونی کے ریاض، شیخانوالہ کے دانش، ماڈل ٹائون سے ساجد، اقبال اسٹیڈیم سے نصیر، نثار کالونی کے محمد شہزاد، سی پی او آفس کے قریب اشفاق، رشید آباد کے مہران علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں