فیصل آباد میں چوریاں،ڈاکے معمول بن گئے،مزید73وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید73مقامات پر ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر5خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 3ج ب کے یاسر امتیاز کی بیٹی (ن) کو ملزمان خضر وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے شہباز کی اہلیہ (ر) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ ملت ٹائون سی بلاک کے ابرار کی بیٹی (س) کو نامعلوم، سمندری روڈ 172گ ب کے رفیق کی بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان، ماموں کانجن کے علاقہ 53 گ ب کے شہباز کی اہلیہ (ع) کو ملزمان عابد وغیرہ اور ساندل بار کے علاقہ اڈا باغ کے قریب ویگو ڈالہ پر آ کر آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے افتخار کے بیٹے فرخ کو زبردستی کار میں ڈال کر لے گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے قریب شہزاد افضل سے ایک لاکھ وفون، سرکلر روڈ پر نواز سے 40ہزار وفون، لیاقت ٹائون کے قریب عمران سے لیپ ٹاپ’ نقدی وفون، جمیل پارک کے شیراز سے 65ہزار وفون چھین لیے، احمد سٹی کی پروین کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، پیپلز کالونی نمبر1 کے نعیم سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، ستیانہ روڈ حرم سٹی کے قریب نعمان سے ڈیڑھ لاکھ وفون، فیصل پلی کے قریب محمد عمیر رضا سے سوا لاکھ، نقدی، طلائی انگوٹھی، کوہ نور پلازہ کے قریب کائنات فاطمہ سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، مدینہ ٹائون ایکس بلاک کے قریب نثار احمد سے نقدی وفون چھین لیا، مدینہ ٹائون قبرستان موڑ کے قریب جہانزیب سے نقدی وفون، سوساں روڈ فلیٹ سٹاپ کے قریب ماجد رضا سے جھپٹا مارکر فون، ملت روڈ پر احمد سے نقدی وفون، 110ج ب کے عظیم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بکرے، چک جھمرہ مین بازار کے قریب ارشد علی سے 64ہزار وفون، 157ر۔ب کے اختر علی سے نقدی وفون، 45ج ب کے محمود اکبر سے ایک لاکھ، 6ج ب کے قریب چرواہے ثمران سے 4بکرے چھین لیے، 3ج ب کے اسد جاوید کے ڈیرہ سے لاکھوںکے مویشی چوری، 8ج ب کی سلونی بی بی سے سوا لاکھ وفون، 8ج ب کے قریب رانا فاروق سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، گارڈن کالونی کے علی سرفراز کے گھر سے قیمتی سامان چوری، ذوالفقار کالونی کے قریب سخاوت خان سے جھپٹا مارکر فون، چلڈرن ہسپتال کے قریب عبداللہ سے 6ہزار وفون، 66ج ب کے بوٹا کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 258ر۔ب کے سبحان سے48ہزار وفون، 73ج ب کے عادل سے 15ہزار، 275ج ب کے فہیم سے 34ہزار وفون چھین لیا ‘ 74ج ب کے علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، کینال روڈ پر اسلم سے نقدی وفون، 214ر۔ب کے دلدار سے نقدی وفون، 225ر۔ب کے عدنان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 209ر۔ب کے حسنین خالد سے 10ہزار وفون، 239ر۔ب کے علی عباس کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی وقیمتی سامان چوری، نور پورہ کے ریاض سے نقدی وفون، کمال ٹائون کے ےٰسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 209ر۔ب کے ذیشان سے 90ہزار وفون، 101گ ب کے ساجد سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 53گ ب کے خرم شہزاد سے موٹرسائیکل، اڈا لنڈیانوالہ کے قریب پرویز علی سے سوا لاکھ، پارک جڑانوالہ کے قریب انور سے 3لاکھ 80ہزار، مکوآنہ کے قریب خالد سے 65ہزار وفون، علی ہسپتال جڑانوالہ کے قریب ملک ارشد سے 1لاکھ، بائی پاس کے قریب ولید احمد سے نقدی وفون، رضا آباد جڑانوالہ کے عبدالقدوس سے نقدی وفون، 356گ ب کے حسین علی سے 30ہزار وفون، 380گ ب کے نذر احمد کی حویلی سے مویشی چوری، 580گ ب کے ذوالفقار سے 40ہزار وفون، 656گ ب کے قیوم خان سے 3لاکھ وفون، 408گ ب کے طارق کے ڈیرہ سے سامان چوری، 426گ ب کے راحیل سے نقدی وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے عبدالجبار سے نقدی، 641گ ب کے شرافت علی کا گھر لوٹ لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں چنیوٹ بازار وکیلاں والی گلی سے انیس، ڈائنیسٹی ہوٹل سے نسیم، ڈی گرائونڈ سے زین اشرف، گٹ والا پارک سے اسد بشارت، کوہ نور پلازہ سے غلام بھیک، محمد ثقلین، 5نمبر سٹاپ سے صفدر علی، سعید اجمل اکیڈمی سے سہیل، جھنگ بازار سے محمد احمد، جنرل ہسپتال سمن آباد سے ضیاء الدین، عاصم ٹائون میں مسجد کے باہر سے امام مسجد قاری شہباز، جڑانوالہ سے فیصل ،273گ ب کے یعقوب،456گ ب کے اقبال اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں