فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 88 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو طالب علم اور 6خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ باغ والی مسجد میں زیر تعلیم دو لڑکے 13سالہ اویس اور 16سالہ ارسل مدرسہ سے نکلے واپس نہ آئے’ ملت ٹائون کے علاقہ زبیر کالونی کے رحمان کی بیٹی (ش) کو نامعلوم’ مدینہ ٹائون کے علاقہ یوسف آباد کے ہارون مسیح کی اہلیہ (ن) کو ملزمان عاصم وغیرہ’ ایڈن ویلی کے فضل کریم کی بیٹی (الف) گھر سے سودا سلف لینے گئی واپس نہ آئی’ صدر کے علاقہ 209 رب کے عادل کی ہمشیرہ (آ) کو بلال وغیرہ’ جڑانوالہ کے علاقہ 240گ ب کے اسلم کی بیٹی (ع) کو ملزمان عاصم وغیرہ اور قصبہ سمندری کے رزاق کی بھابھی (ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ جھنگ بازار کے علاقہ جھنگ روڈ پر حسیب کی گھریلو ملازمائیں صفیہ بی بی وغیرہ صفائی کے بہانے 25لاکھ کے زیورات’ نقدی لے اُڑی’ منروا کلب کے باہر کاشف سے 5لاکھ 80ہزار روپے’ شہباز گارڈن کے قریب زاہدہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ رسول نگر کے منیب سے 10ہزار روپے’ چوہڑ ماجرہ چوک میں وقاص سے 57ہزار روپے’ رشیدآباد میں مقدس کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ نڑوالا روڈ کے فقیر حسین کے گودام سے قیمتی سامان چوری’ 217 رب کے بشیر احمد کی فیکٹری کے تالے توڑ کر 9لاکھ کا سامان’ فیضان مارکی کے باہر عمران سے پرس’ 188 رب کے غلام محمد سے 10ہزار روپے’ 202 رب کے آصف سے 4بورے سوتر چھین لیے’ ملت روڈ کے عابد کے گودام سے چور لاکھوں روپے مالیت کی 600 بوری سمینٹ ٹرالر پر لوڈ کر لے گئے’ امتیاز مارٹ کے قریب طیب سے 35ہزار روپے’ گلستان کالونی کے شیراز سے 20ہزار روپے’ راجباہ روڈ پر بلال سے نقدی’ فون’ چباں روڈ پر تنویر عباس سے 7ہزار روپے’ فون چھین لیا’ ملک پور میں عباس علی سے 49ہزار روپے’ 9ج ب کے عثمان سے نقدی’ فون’ نعمت کالونی کے فیروز کی دکان لوٹ لی’ علی حمزہ سے 12ہزار روپے’ لیپ ٹاپ’ 208 رب کے رحمت علی کے گھر سے 6بکریاں’ بشیرآباد کے کلیم سے 11ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ رسول پارک کے عبدالسلام سے 40ہزار روپے’ یوسف آباد کے ناصر مسیح کے گھر سے 2لاکھ کا سامان چوری’ پہاڑی گرائونڈ کے قریب حیدر سے اڑھائی لاکھ’ سہیل آباد کے وہاب سے 18ہزار روپے’ بانساں والی گلی کے محمد احمد سے 1لاکھ’ لائلپور گارڈن کے احسن سے 35ہزار روپے’ سمن آباد طارق چوک کے غلام فرید سے نقدی’ فون’ سکندر علی سے نقدی’ روشن والا بائی پاس کے قریب طیب کی فیکٹری سے اڑھائی لاکھ کا سامان’ 67 ج ب کے عثمان سے 60ہزار روپے’ 245 رب کے نوید سے تین لاکھ روپے’ 58 ج ب میں عدنان باری کی دکان سے نقدی’ فون’ فیصل محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 225 رب کے عبدالغفار سے 40ہزار روپے’ رحمن ولاز کے ندیم خان سے 3لاکھ روپے’ جڑانوالہ روڈ پر مختار سے 15سو روپے’ مچھلی فارم ستیانہ روڈ پر یٰسین سے فون’ غلام رسول کالونی کے خالد سے 45ہزار روپے’ فون’ 105گ ب کے دلاور سے موٹرسائیکل’ لنڈیانوالہ کے عمر حیات سے 9ہزار روپے’ موٹروے کے قریب فیصان سے 12ہزار روپے’ فون’ 281 گ ب کے منیر احمد کے ڈیرہ سے مویشی’ 657 گ ب کے جاوید سے 5ہزار روپے’ 411 گ ب کے منور شاہ سے 9ہزار روپے’ فون’ 623 گ ب کے شاہد کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس’ 469 گ ب کے ارشد کا گھر لوٹ لیا’ 471 گ ب کے ندیم سے 6ہزار روپے’ رجانہ روڈ پر شہزاد سے 40ہزار روپے’ فون’ 441 گ ب کے اسلم سے 50ہزار روپے’ 207 گ ب کے اعجاز حسین کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 6لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 222 گ ب کے شہزاد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے’ دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے اشرف’ باغ جناح سے عمران’ سیف آباد کے ثاقب علی’ دھوبی گھاٹ سے مقبول’ رضاآباد کے عبدالوحید’ 104 ج ب کے مبین’ ہجویری ٹائون کے افضل’ حاجی آباد کے مسعود’ داتا پارک کے ساحل’ ڈی گرائونڈ سے ظہور’ طارق آباد کے عامر’ عبداﷲ گارڈن کے فہد’ یٰسین آباد کے یونس’ ڈی ٹائپ کالونی سے محمد علی’ راجباہ روڈ سے عرفان’ مظفر کالونی کے عدنان’ 70ج ب کے ماجد’ 73 ج ب کے طاہر علی’ سبزی منڈی سے فیصل’ 66 ج ب کے تنویر’ جڑانوالہ کے احسان’ میاں چوک کے احتشام’ 229 رب کے عالم شیر’ 59 رب کے اسلم’ قصبہ تاندلیانوالہ کے شاہد’ ٹھٹھہ سرور کے عمر فاروق’ پل نہر سمندری کے صابر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
7