2

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے ”ات مچا دی”مزید59وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں نے ”ات” مچا دی’ مزید 59وارداتیں’ شہری لاکھوں کی نقدی’ طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان سے محروم۔ تفصیل کے مطابق چنیوٹ بازار پارکنگ کے قریب آفتاب ٹیکسٹائل ملز کے مالک علی تنویر سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے 16لاکھ کی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے’ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ 126 گ ب میں 10 نامعلوم ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے سکینہ بی بی کے گھر میں گھس گئے اور لاکھوں روپے کے مویشی چھین کر لے گئے’ ندیم کیفے ستیانہ روڈ کے قریب عتیق الرحمن’ بٹالہ کالونی کے علاقہ لاثانی چوک میں امتیاز حسین’ 64 ج ب میں عبدالرحمن’ جھنگ روڈ پر سجاد’ 214 رب میں عمیر شاہد’ کلیم شہید کالونی نمبر ایک میں اقبال’ 280 گ ب میں طاہر’ 70 رب میں علی احمد اور افضل’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں سرفراز’ شیریں والا میں ثاقب منصور’ 48 ج ب میں حسنین علی’ باہگے والا میں عدنان’ مدینہ ہسپتال کے سامنے طاہر عباس’ 192 رب میں قمر حسین سے ڈاکوئوں نے نقدی’ طلائی چین ودیگر قیمتی سامان چھین لیا’ جڑانوالہ کے علاقہ فوارہ چوک کے قریب عمران’ 126 گ ب میں دانش’ 266 رب میں فیصل اور بھائی والا کے قریب عثمان سے موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں’ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں سمیر کی کار’ اے بی سی روڈ سے علی عمران کا رکشہ’ 266 رب میں آصف علی’ پہاڑی گرائونڈ کے قریب مختار’ خالدآباد میں ظفر اقبال’ سمن آباد میں قاسم’ 281 رب میں یاسر’ بھوآنہ بازار سے طلحہ محمود’ 109 گ ب میں طاہر حسین’ تحصیل کچہری سمندری سے احمد علی’ گلستان کالونی سے نعمان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ 819 ج ب میں مختار’ 66 ج ب میں مدثر’ سمن آباد پھاٹک کے قریب بشارت علی’ امین آباد نمبر دو میں ایوب رضا’ 225 رب میں حماد علی’ ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ سے عدنان’ 215 رب میں منصب علی’ ریگل روڈ سے معاویہ’ امین ٹائون میں طاہر محمود’ مرضی پورہ میں عادل’ غلام محمد آباد نمبر2 میں زاہد’ 129 گ ب میں شہباز انور’ جلی فتیانہ سے مظہر حسین’ 489 گ ب میں معظم علی اور سوساں روڈ پر خالد کے گھروں’ دکانوں اور حویلی کے تالے توڑ کر نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فونز’ مویشی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیٍشہ عناصر کا سراغ نہ لگا سکی’ شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں