فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ پولیس کو ناک آئوٹ کرتے ہوئے آج پھر وارداتوں کی سنچری مکمل کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ موبائل فونز’ قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹنے پر مجبور’ پولیس نے خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیل کے مطابق کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر منیر احمد سے 15ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ فون’ امین پور بازار میں حمزہ’ چنیوٹ بازار سے حنیف معین رضا سے نقدی’ فون چھین لیا’ گلفشاں کالونی میں عبدالرئوف کے گھر کے تالے توڑ کر 50لاکھ کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ ایوب ریسرچ کالونی میں تعلیمی بورڈز کے پی آر او رضوان احمد جوئیہ کے گھر کے تالے توڑ کر 9لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا’ گلفشاں موڑ پر وقاص احمد سے 60ہزار روپے’ فون’ بکرمنڈی چوک میں محمد احمد سے نقدی’ فون’ اے بی سی روڈ پر غلام حسین سے نقدی’ فون’ نورانی چوک کے قریب احسان الحق سے 35ہزار روپے’ فون’ تلیانوالہ روڈ پر غلام عباس’ سوساں روڈ پر تنویر احمد’ ریلوے اسٹیشن کے باہر محسن لطیف’ سنہری مسجد کے قریب ناصر علی’ پیپلزکالونی کی سائرہ بانو’ ڈی گرائونڈ سے مجیب الرحمن’ عبداﷲ پور کے اشرف’ کینال روڈ پر کاشف’ گیٹ چوک کے قریب یٰسین’ جھال پل پر شہباز احمد سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ 113 ج ب میں عرفان کی فیکٹری کا گیٹ توڑ کر چور لے گئے’ 162 رب کے ارشد سے مزدا ٹرک چھین لیا’ 185 رب کے آصف کے دفتر سے نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے’ کلاش پارک کے زاہد نعیم سے 35ہزار روپے’ فون’ علی ٹائون کے رحمان سے 21ہزار روپے’ فون’ سرگودھا روڈ پر رحمان سے 72ہزار روپے’ فون’ سبینہ ٹائون کے عرفان سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ جمیرہ پیلس کے قریب کاشف یعقوب سے نقدی’ فون’ ہجویری ٹائون کی حمیرا سے بیگ چھین لیا جس میں 70ہزار روپے’ فون تھا’ مسلم ٹائون میں ذوالقرنین سے 42ہزار روپے’ فون’ عبداﷲ پور کے اویس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 80 مربع کے قریب عمران سے 21ہزار روپے’ فون’ اﷲ ہو بستی کے قریب طیب سے نقدی’ فون’ سمندری روڈ پر مصباح سے پرس چھین لیا’ جھال انڈر پاس پر بلال ارشد سے نقدی’ فون’ 67 ج ب کے شاہ جہان سے نقدی’ فون’ شہزاد کالونی کے فیصل سے نقدی’ فون’ سٹی ہائوسنگ کالونی کے شاہد سے نقدی’ فون چھین لیا’ مدینہ مارکیٹ کے قریب ولید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ امین پور بنگلہ میں نصیر احمد کے کریانہ سٹور سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا’ احمد آباد میں زاہد محمود سے 4 لاکھ 62ہزار روپے’ فون’ 235 رب کے افضال سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ 247 رب کے حسنین سے 10ہزار روپے’ فون’ 84 گ ب کے عارف کے گھر کے باہر گھوڑا ریڑھی چور لے گئے’ کریسنٹ مل کے قریب شوکت علی سے نقدی’ فون’ عامر خورشید کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ 25 گ ب کے اسحاق عبدالعزیز سے 90ہزار روپے’ فون’ 40 گ ب سٹاپ کے قریب ساجد مجید سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ 266 رب کے رضوان سے 5 ہزار روپے’ فون’ ساجد سے 40ہزار روپے’ فون’ مرزا عارف سے 60ہزار روپے’ فون’ 210 رب کے شریف سے نقدی’ فون’ 266 رب کے توقیر سہیل سے 65ہزار روپے’ فون’ محسن شہزاد سے نقدی’ فون’ غلام مرتضیٰ سے 1لاکھ روپے’ فون’ 200 رب کے شعیب سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 70 رب کے شاہد عباس سے 25ہزار روپے’ فون’ 68 رب کے شہروز سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ 452 گ ب کے محمد حسین سے 54ہزار روپے’ فون’ فاروق چوک کے پیرن خان سے نقدی’ فون’ 594 گ ب کے ناصر علی سے ایک لاکھ روپے’ ابرار پورہ کے مشتاق سے 25ہزار روپے’ فون’ 439 گ ب کے نعمان اکرم کے ڈیرہ سے 9 لاکھ کی فصل’ 387 گ ب کے خالد محمود کی ورکشاپ سے 18لاکھ کی موٹریں اور دیگر سامان چور لے گئے، جبکہ دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے دانیال افضل’ اسلام نگر میں طیب’ صدیق پلازہ سے جمشید خالق’ صادق مارکیٹ سے اکبر’ منشی محلہ کے کاشف’ اے ڈی سی آر دفتر کے باہر سے عمیر یونس’ جناح کالونی کے عمر فاروق’ غلام آباد سی بلاک کے عرفان مصطفی’ ظفرآباد کے امجد علی’ فیصل ہسپتال سے رضوان’ ڈی گرائونڈ سے عدیل’ کچی آبادی کے عبدالغفار’ 26 ج ب کے اسرار’ نصیرآباد کے یاسر علی’ عباس علی’ حانی خان چوک کے جاوید اختر’ مانانوالہ کے مبشر علی’ خان چوک سے جاوید’ رابعہ ٹرسٹ ہسپتال سے فیضان’ ناصر ٹائون کے نزاکت علی’ اویس نگر کے عبدالجبار’ غلہ منڈی سے محمد علی’ فیکٹری ایریا سے چوہدری اشفاق’ محمد اسلم’ جنرل ہسپتال سمن آباد سے غلام مصطفی’ مظفر کالونی کے اشتیاق احمد’ جڑانوالہ روڈ پر وقار وسیم’ 266 رب کے اصغر’ راوی محلہ کے آصف سجاد’ 470 گ ب کے ابرار حسین’ 465 گ ب کے رمضان’ اڈا مرید والہ کے شہزاد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ موٹرسائیکل رکشے چور لیکر فرار ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔
59