47

فیصل آباد میں ڈاکوئوں ، چوروں کے گروہوں نے ات مچا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچا دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 120 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین لئے گئے’ جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ ڈاکوئوں کے گروہ سرعام دندناتے ہوئے لوٹ مار کرتے رہے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی، شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ پر یونائیٹڈ بنک کے باہر حافظ بلال رضا سے سوا لاکھ روپے’ طلائی انگوٹھی’ قیمتی موبائل’ ریس کورس روڈ پر عرفات سے 40ہزار روپے’ فون’ عبدالرشید غازی چوک سابق جی ٹی ایس چوک کے قریب مسافروں کے روپ میں ڈاکوئوں نے رکشہ ڈرائیور عصمت اﷲ سے 20ہزار روپے’ فون چھین لیا’ الائیڈ ہسپتال سے مزمل اقبال’ لاری اڈا سے طاہر پرویز’ اسلام نگر کے ولید’ اقبال سٹیڈیم کے قریب غضنفر علی’ الائیڈ موڑ پر رستم خان سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے’ سیشن کورٹ کے باہر عابد علی سے 2لاکھ 85ہزار روپے’ فون’ الائیڈ ہسپتال کے قریب طارق محمود سے 40ہزار روپے’ لاری اڈا کے قریب مجاہد حسین سے نقدی’ فون’ نیو سول لائن کے اعجاز سے 14ہزار روپے’ فون’ طارق آباد یتیم خانہ کے قریب نوید سے نقدی’ فون’ کچہری بازار کے باہر افضل سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ بھوآنہ بازار میں کرن سے پرس’ انار کلی بازار سے کلثوم اختر سے قیمتی فون’ علی ہائوسنگ کالونی کے زین العابدین سے اڑھائی لاکھ روپے’ لیپ ٹاپ’ فون’ بھٹہ سٹاپ کے قریب زوہیب کے گودام سے نو لاکھ روپے مالیت کا سوتر چور لے گئے’ عوامی کالونی کے گل فیاض سے 25ہزار روپے’ فون’ نڑوالا چوک میں جہانگیر خان سے 27ہزار روپے’ فون’ جناح کالونی میں حامد رضا سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ محمد پورہ کے صدیق سے 27ہزار روپے’ فون’ کشمیر روڈ پر نعیم اﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ تلیانوالہ روڈ پر ریحان یوسف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ رضاآباد گلی نمبر8 کے شیخ نعیم کی اہلیہ دوائی لینے میڈیکل سٹور پر جا رہی تھی کہ ڈاکوئوں نے روک کر زیورات’ نقدی’ فون چھین لیا’ رضاآباد کے شیخ یوسف سے نقدی’ فون’ کلیم شہید پارک کے قریب سلیمان اشرف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ النور گارڈن کے شاہد اقبال سے نقدی’ فون’ بی بی جان چوک کے قریب ذیشان سے نقدی’ فون چھین لیا’ ہمت پورہ میں فہد شاہ کی دکان سے سامان چور لے گئے’ ایڈن ویلی کے قریب ندیم سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ پر محسن سجاد’ ایڈن گارڈن کے شہباز سے نقدی’ فون لوٹ لیا گیا’ 208 رب کے قریب عثمان کی فیکٹری سے قیمتی سامان چور لے گئے’ فیڈمک کے علاقہ میں لائف سائنس لمیٹڈ کمپنی سے شٹرنگ کا سامان’شیریں آباد کے غلام ماجد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ کرسچین ٹائون میں سہیل چوہان کے مکان سے 25لاکھ کا سامان چوری ہو گیا’ لدھڑ چوک کے قریب عتیق الرحمن سے 3لاکھ روپے’ فون’ 51 ج ب کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر عمران’ عبدالوحید’ عارف’ ذوالفقار وغیرہ سے بھاری نقدی’ موٹرسائیکل’ فون چھین کر فرار ہو گئے، 100 ج ب کے عمران کے گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر چور لے گئے’ 52 ج ب کے فقیر حسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ کینال روڈ پر معظم علی سے 36ہزار روپے’ فون’ منصورآباد کے مبارک علی سے 11ہزار روپے’ فون’ 203 رب ملک پور کے یٰسین سے 20ہزار روپے’ فون’ مانانوالہ میں اظہر ذوالفقار کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کی بیٹریاں چور لے گئے’ ڈی گرائونڈ سے عصمت محمود سے پرس چھین لیا’ پیپلزکالونی نمبر1 کے ارسلان کے گھر سے بجلی کا میٹر چوری ہو گیا’ پیپلزکالونی کے رانا محمد عاشق سے نقدی’ فون’ جھال خانوآنہ چوک میں کامران کی دکان کے تالے توڑ کر 10لاکھ کی نقدی’ 3 لاکھ کے سوٹ چور لے اُڑے’ جی ٹی ایس چوک کے قریب مزمل عباس سے 6ہزار روپے’ فون’ عبداﷲ پور کے بابر علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ راجباہ روڈ پر اعظم سے 52ہزار روپے’ فون’ حسیب شہید کالونی کے عبدالرئوف سے 90ہزار روپے’ فون’ گارڈن کالونی کے عبدالرحمن سے 20ہزار روپے’ فون’ پرتاب نگر کے سعد سے نقدی’ فون’ 265 رب کے بابر سلمان کے ڈیرہ سے 7لاکھ کے بکرے’ 275 ج ب کے شفقت علی سے 26ہزار روپے’ فون’ ملاں پور کے قریب کاشف سے 30ہزار روپے’ فون’ دکن پارک کے قریب زاہد ندیم سے 60ہزار روپے’ فون’ گلشن رفیق کالونی کے اسد ندیم سے پونے دو لاکھ روپے’ 243 رب کے ہارون سے نقدی’ فون لوٹ لیا’ 55 ج ب کے غلام غوث کے گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر چور لے گئے’ 59 ج ب کے ثمر عباس سے 70ہزار روپے’ فون’ العزیز ہوٹل کے قریب طارق بھٹی سے نقدی’ فون’ 232 رب کے وقاص سے نقدی’ فون چھین لیا’ 215 رب میں ہارون مسیح کا گھر لوٹنے کے بعد ڈاکو موٹرسائیکل بھی لے گئے’ 214 رب کے شعیب سے 18ہزار روپے’ فون’ 239 رب کے سفیان کے گھر کا صفایا کر دیا’ 215 رب کے مدثر سے 13ہزار روپے’ فون’ 215 رب کے ایمان سے نقدی’ فون’ ٹوٹل پمپ کے قریب فاطمہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ 112 گ ب کے اعظم سے کیری ڈبہ چھین لیا’ 39 گ ب کے شہباز سے نقدی’ فون’ 30 گ ب کے عمیر علی سے نقدی’ فون’ 425 گ ب کے حمزہ سے 24ہزار روپے’ فون’ 420 گ ب کے شہزاد علی سے 45ہزار روپے’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے شہباز سے 10ہزار روپے’ فون’ 53 گ ب کے اسلم سے 35ہزار روپے’ فون’ منگتاں پھاٹک کے قریب عبدالرحمن سے نقدی چھین لی گئی’ 543 گ ب کے اصغر عباس سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 471 گ ب کے حافظ افضال کے ڈیرہ سے سامان چور لے گئے’ 440 گ ب کے خالد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 437 گ ب کے ارشد سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ 211 گ ب کے اسد کی حویلی کا صفایا کر دیا گیا’ 195 گ ب کے عمران سے 1 لاکھ لوٹ لئے’ 193 رب میں اقبال کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل لے گئے اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں شہباز ٹائون سے محمد جمیل کی کار’ سول ہسپتال سے تنویر حسین’ سیشن کورٹ سے غلام رسول’ کچہری بازار سے زوہیب’ ساجد’ انصاری پارک کے احسان الحق’ جی سی یونیورسٹی سے حمزہ بلال’ صدر بازار غلام محمد آباد کے واجد’ مجددی پارک کے ذیشان’ کلیم شہید پارک کے محمد سلیم’ گٹ والا پارک سے شہباز احمد’ کوہ نور پلازہ سے اشرف’ دھنولہ کے زبیر’ کلاش پارک سے ظفر اقبال’ سیم پل کے قریب خرم شہزاد’ 7 ج ب کے اشرف’ 203 رب کے شفقت’ ربانی کالونی کے دلدار احمد’ بٹالہ کالونی کے علی’ سمن آباد کے رفیق’ دکن پارک کے حقان علی’ مظفر کالونی کے فیصل شوکت’ علامہ اقبال کالونی کے طارق’ ریلوے اسٹیشن سے سلیم’ 63 گ ب کے اعجاز’ 53 گ ب کے اظہر’ چونگی نمبر5 سے انور اوردیگر کی موٹرسائیکلیں چور لیکر فرار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں