فیصل آباد میں ڈاکوراج برقرار،57وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید57وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو خواتین اور دو نوجوانوں کو اغواکر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ٹھیکری والا کے علاقہ72ج ب کے آصف علی کی اہلیہ خریداری کیلئے بازار گئی واپس نہ آئی’ باہلک کے علاقہ 600گ ب کے خالد علی کی بھابھی (الف) کو ملزمان تاج وغیرہ نے اغوا کر لیا’ منصور آباد کے علاقہ رمضان آباد کے اکرم کا بیٹا عامر سہیل کو نامعلوم ملزمان، تھانہ صدر کے علاقہ جلوی مارکیٹ کے قریب جہانگیر کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور 204ر۔ب میں شہری کو ڈیرہ پر محبوس بناکر تشدد کیا اور فون چھین لیا، بڑی مشکل سے ملزمان کے چنگل سے جان چھڑائی، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ گلشن کالونی کے عمر فاروق سے 25ہزار، ڈی گرائونڈ کے قریب مہتاب الدین سے 10ہزار وفون، چن ون روڈ پر فہیم سے سوا دو لاکھ، بیگ چھین لیا، ڈھڈی والا کے نوید عباس کی دکان کا صفایا کر دیا، گرین ٹائون سے قاسم علی کا گھر کا سامان چوری، 203ر۔ب کے اکمل سے 50ہزار وفون، 7ج ب کے مرتضیٰ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، گلشن مدینہ کے عمران کا گھر لوٹ لیا، 6ج ب کے کاشف کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات وسامان چوری، دھنولہ کے قریب ارشد سے 25ہزار وفون، نیشنل کالونی کے ساجد کے گھر سے موٹرسائیکل وسامان چوری، سیم پل کے قریب موسیٰ سے نقدی وفون، بھائی والا کی عابدہ پروین سے 5ہزار اور موبائل فونز اور رسول نگر کے آصف کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، نور کالونی میں نوازش کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 67ج ب کے قریب رحمان سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، سدھار کے بلال کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، رشید ٹائون کے سجاد کی چھت سے قیمتی کبوتر چوری، فیکٹری ایریا چوک کے قریب عمران سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 253ر۔ب کے عامر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 256ر۔ب کے منیر علی سے 15ہزار وفون، 270ر۔ب کے جمیل سے موٹر سائیکل، نقدی، طلائی انگوٹھی چھین لی، امین پارک کے قریب کاشف سے 15ہزار وفون، ربانی کالونی کے عثمان سے 65ہزار وفون، راجہ چوک کے قریب عبدالوہاب سے جھپٹا مار کر فون، بٹالہ کالونی کے راشد سے 10ہزار وفون، گمٹی چوک کے قریب حسن سے نقدی وفون، 113گ ب کے کاشف سے 10ہزار، 67گ ب کے اشفاق سے 68ہزار وفون، 113گ ب کے قریب تنزیل کی شاپ سے سامان چوری، حیدر گارڈن کے ڈاکٹر سہیل کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 433گ ب کے اختر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 363گ ب کے ےٰسین کی حویلی سے بکرے چوری، 628گ ب کے جاوید سے 70ہزار، 144گ ب کے سلیم سے 33سو روپے وفون، 312ر۔ب کے شہباز سے سوا لاکھ، قصبہ تاندلیانوالہ کے انیس الرحمن سے 3لاکھ، 515گ ب کے عمر دراز سے 90لاکھ وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے شمشاد خان، ڈگلس پورہ کے علی رضا، گلبرگ کے رجب علی، تھانہ گلبرگ کے اسحاق، کلیم شہید پارک سے شعیب، مدینہ ٹائون سے بلال، گٹ والا پارک سے محمد اسلام، بھاگیوال کے عبدالرحمن، نواز شریف پارک سے عبدالشکور، عزیز، دکن پارک سے فاروق، پل شیروآنہ کے انوارالحسن، 10گ ب کے خالد محمود اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہ کو پکڑ نہ سکی’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں