فیصل آباد میں ڈاکو ،چور بے لگام،پولیس کی ناکہ بندیاں بیکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام، آج پھر مزید81وارداتوں کے دوران ڈاکوئوںا ور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی قیمتی سامان لوٹ کر فرار’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوںکو بے آبرو ، 5خواتین اور4نوجوانوںکو اغوا کر لیا گیا۔ پو لیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ2ج ب کی ساجدہ بی بی کی بیٹی(الف) ،روڈالہ روڈ کے علاقہ4376گ ب میں اوباش ملزم ضمن عباس نے (م) کو بے آبرو کر دیا،غلام محمد آباد کے علاقہ سرفراز کالونی کے سرور کی بیٹی(ث) کو نامعلوم، ماڈل بازار کے علاقہ9ج ب کے اشفاق کی بیٹی(ش) کو نامعلوم، ساندل بار کے علاقہ 29ج ب کے اشفاق کی بیٹی(ش) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ 102کے شہباز کی اہلیہ(ع) ،صدر کے علاقہ گلشن علی ٹائون کے ذیشان کی والدہ (ش)، مرید والا کے عرفان کی بیٹی(ش) کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا’ ساہیانوالہ کے علاقہ 127گ ب کے فخر عباس کے بھائی جنید کو ملزمان الیاس وغیرہ، سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کے شاہد کا بیٹا عبداللہ، بلوچنی کے علاقہ 17ر۔ب کے محسن شہزاد کا بھائی توصیف اور تاندلیانوالہ کے علاقہ 407 گ ب کے مراد علی کا بھانجا سلمان گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا جبکہ بڑی اناسی کے قریب عمر شاہد کے گھر سے سامان چوری، راجہ ٹائون کے عدیل سے لیپ ٹاپ وغیرہ، رسول نگر میں عمر فاروق کے اختر سے سامان چوری، شیرانوالہ چوک میں مہتاب احمد کی ایکسرسائز مشین چور لے اڑے’ ارشد ٹائون کے قریب زاہد سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر عاصم سے جھپٹا مار کر فون، لکھو موڑ کے قریب عبدالمجید سے ڈیڑھ لاکھ وفون، عبداللہ پور چوک میں بلال حیدر سے جھپٹا مار کر فون، ہریاں والا چوک میں ہارون آفتاب سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، کینال روڈ پر فیصل ہسپتال کے باہر عبداللہ سے پرس چھین لیا، فیصل ہسپتال سے منیر کے آفس سے 15لاکھ 65ہزار کی نقدی چوری، یوسف آباد کے جاوید سے نقدی وفون، مدینہ ٹائون کے اعجاز الحق سے نقدی وفون، گٹ والا پارک کے قریب جاوید سے 50ہزار وفون، باوا چک میں ریاض کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، ایف ڈی اے سٹی کے قریب عثمان سے 50ہزار وفون، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے باہر عثمان سے موٹر سائیکل، خیابان ولاز کے قریب فیصل کے ڈیرہ سے بھینس چوری، 100ج ب کے عبداللہ سے نقدی وفون، 154ر۔ب کے خالق لطیف کی حویلی سے مویشی، ایوب کالونی کے اشرف سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، ڈجکوٹ روڈ پر سفیان سے فون، گندم گودام ٹاٹا بازار کے قریب فضل باری سے1لاکھ 70ہزار، سلطان چوک مسعود آباد کے عقیل احمد سے نقدی وفون، سمن آباد رشید چوک میں امتیاز سے موٹر سائیکل چھین لیا، 205ر۔ب کے وقار سے 2ہزار وفون، 271ر۔ب کے وسیم اکرم سے سوا لاکھ لوٹ لیے، 262ر۔ب کے شاہد اقبال کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 254ر۔ب کے اکرم کی حویلی سے مویشی چوری، 535گ ب کے محمد خان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 82گ ب کے افتخار کے گھر سے مویشی چوری، 248ر۔ب کے مظہر حسین سے 55ہزار وفون، روشن والا بائی پاس کے قریب فیصل سے 2لاکھ 70ہزارروپے، 67ج ب کے عمران کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 58ج ب کے خرم سجاد سے موٹر سائیکل چھین لیا، غازی ٹائون جڑانوالہ کے عثمان علی سے 87ہزار وفون، 45گ ب کے سلیم سے 35ہزار وفون، 435گ ب کے شفیق احمد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن’ 278گ ب کے نثار احمد سے 4لاکھ 50ہزار لوٹ لئے، 205ر۔ب کے آصف علی کے ڈیرہ سے سامان چوری، 229ر۔ب کے حمزہ کی شاپ سے بیٹری چوری، ماڑاں والا پل کے عمیر علی سے نقدی وفون، احاطہ چاکر فتیانہ کے احمد یار کا گھر لوٹ لیا، 456گ ب کے یوسف سے نقدی وفون، 389گ ب کے عباس علی سے80ہزار وفون، 473گ ب کے وقاص سے1لاکھ وفون، 78گ ب کی نائلہ کے گھر کا صفایا کر دیا’ ستارہ گولڈ کے قریب شہباز سے موٹرسائیکل، احمد ٹائون کے احمد سے فون، 227گ ب کے ارشد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 83 ج ب کے شان سے 65ہزار وفون، 81ج ب کے اکرم کے گھر سے بکرے چوری، بھٹہ سٹاپ جھنگ روڈ پر اویس سے 10ہزار وفون، شہباز ٹائون کے عمر سے 6ہزار، طلائی چین، حمید پارک کے احسان سے 10ہزار وفون، جھمرہ روڈ پر عاصم سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کلیم شہید کالونی سے اشفاق، بولیدی جھگی سے نوید اقبال، مدینہ پارک کے ریحان، کوہ نور چوک سے علی، ایف ڈی اے سٹی سے سلیمان علی، پیپلز ٹائون کے نذر اقبال، 243ر۔ب کے رضوان الحق، 243ر۔ب کے ابو بکر، جڑانوالہ روڈ سے خرم شہزاد، جڑانوالہ کے ندیم، 266ر۔ب کے زبیر، 397گ ب کے خالد پرویز، قصبہ تاندلیانوالہ کے غلام صابر، حمزہ پرویز، الٰہی آباد کے غلام عباس، 77ج ب کے عثمان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں