فیصل آباد میں ڈاکو ؤں ،چوروں کی یلغار،مزید76وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں نے ”ات” مچا دی،آج پھر مزید76وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیاجبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور 4نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس تلاش کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویر ی ٹائون کے محمد امین کی بیٹی(ف) کو ملزمان طیب وغیرہ، ملت ٹائون کے سلطان کی اہلیہ (ش) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان،بٹالہ کالونی کے علاقہ راجہ غلام رسول نگر کے یعقوب کی بیٹی(ن) کو ملزمان علی حیدر وغیرہ،سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کے ریاض کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ فیصل ٹائون کی پروین بی بی کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ طیبہ ٹائون کے ریاض ندیم کی ہمشیرہ(ش) کو نامعلوم اور جھنگ بازار کے علاقہ پٹھان والا کے رضوان الحق کا بیٹا عبدالرحمن، سرگودھا روڈ کے علاقہ نگہبان پورہ سے شان محمد کے ماموں اختر حسین’ ملت ٹائون کے رضوان کے بھائی اور ڈی ٹائپ کالونی کے سمندری روڈ سے ساجد کے پارٹنر کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لیاقت آباد کے گلریز سلیم کے گھر سے زیورات’ ملکی وغیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان چوری کر لیا’ غلام محمد آباد جنرل ہسپتال کے قریب زین علی سے سوا لاکھ’ فون’ راجہ چوک کے اعظم سے 45ہزار’ فون’ غوثیہ پارک کے قریب عبدالرزاق سے 6ہزار’ فون چھین لیا’ عبداﷲ پور کے قریب ثقلین حیدر سے جھپٹا مار کر فون’ محلہ فتح آباد کے جہانزیب سے جھپٹا مار کر فون’ پیپلزکالونی ٹینکی والا روڈ پر آفتاب سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ چن ون روڈ کے عاصم کا قیمتی کتا چور لے اُڑے’ بی بی جان مل چوک کے قریب عثمان علی سے 67ہزار’ فون’ صاحب خان چوک سے یٰسین سے جھپٹا مار کر فون’ ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹائون کے قریب نوید اقبال سے نقدی’ فون’ مدینہ ٹائون کے عرفان سے نقدی’ فون’ شوگر مل روڈ پر سلیم سے نقدی’ فون’ 100 ج ب کے عبداﷲ کے گھر سے سامان چوری’ 8 ج ب کے مدثر علی سے نقدی’ فون’ موٹروے پل کے قریب خالدہ بی بی کا گھر لوٹ لیا’ نشاط آباد موٹروے پل کے قریب امیر محمد سے نقدی’ فون’ ملت ٹائون کے عمیر انور سے 10ہزار’ فون’ ملت ٹائون کے انتظار حسین کی شاپ لوٹ لی’ ملت روڈ پر عدنان سے 10ہزار’ فون’ 192 رب کے عادل علی سے 8ہزار’ فون’ 107 ج ب کے فرحان کی شاپ سے سامان چوری’ 127 رب کے سجاد اقبال کے نجی سکول سے سامان چوری’ 74 ج ب کی عابدہ پروین سے 1لاکھ’ برکت پورہ کے فیصل رضا سے نقدی’ فون’ گلشن ابراہیم کالونی کے تنویر حسین کے گھر سے زیورات’ قیمتی سامان چوری’ 57 ج ب کے ندیم حیدر سے 35ہزار’ فون’ 66ج ب کے اقبال کے ڈیرہ سے سامان چوری’ یاسر ٹائون کے قریب فرزانہ سے پرس چھین لیا’ پیراڈائز کے قریب عابد رضا کے گھر سے سولر پلیٹس چوری’ دالووال کے اشرف کی دکان سے سامان چوری’ 215 رب کے طلحہ سے پونے دو لاکھ روپے’ فون’ 78 گ ب کے رضوان سے 4ہزار’ فون’ بوہڑاں والی گرائونڈ کے قریب ذیشان سے 2ہزار’ فون’ 209رب کے وقار ندیم سے نقدی’ فون’ میاں پارک کے قریب ناصر محمود کے گھر کا صفایا کردیا’ سٹی جڑانوالہ میں صدر قیوم سے جھپٹا مار کر فون’ ناظم آباد کے اعجاز سے 25ہزار’ فون’ کرمانوالہ چوک کے قریب شہزاد سے نقدی’ کلائی گھڑی چھین لی’ 64 گ ب کے رضا حسین کی دکان سے سامان چوری’ 17 گ ب کے طیب کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 95 گ ب کے عابد سلیم سے 48ہزار’ فون’ 113گ ب کے حمزہ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 231گ ب کے رب نواز سے 15ہزار’ فون’ 230گ ب کے عتیق کے گھر سے بکرے چوری’ 378گ ب کے گلفام حیدر سے 10ہزار’ فون’ بچیانہ روڈ پر عبداﷲ سے 12ہزار’ فون’ 559گ ب کے سجاد حسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 93رب کے امین سے نقدی’ فون’ 151 گ ب کے عمران سے نقدی’ فون چھین لیا’ 70رب کے رشید احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی’ قصبہ تاندلیانوالہ کے ثاقب کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری’ 425 گ ب کے سلطان کی حویلی سے مویشی چوری’ 393 گ ب کے طارق محمود سے پرس چھین لیا’ 608 گ ب کے غلام مصطفی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 455 گ ب کے اعظم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ اشرف آباد سمندری کے سہیل کے سکول سے سامان چوری’ 461 گ ب کے فاروق کی حویلی سے مویشی چوری’ 210گ ب کے عثمان صفدر کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری’ 195 گ ب کے ریاض اکرم کے ملازم کو باندھ کر سامان لوٹ لیا’ 138گ ب کے لطیف سے نقدی’ فون’ ترکھانی کے علاقہ اشرف سے پرس چھین لیا’ 68 گ ب کے اشرف علی کے گھر سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ علاوہ ازیں منٹگمری بازار سے ثاقب جاوید’ چراغ آباد کے عمران’ رضاآباد سے الفت نواز’ مرضی پورہ کے لیاقت علی’ کوہ نور پلازہ سے خالد’ ملت ٹائون کے رضوان شوکت’ مائی مستانی روڈ سے عبدالواحد’ 108 گ ب کے حسنین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں