فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام’ آج پھر 88 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی، آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ تفصیل کے مطابق جیل روڈ پر طلحہ مظہر سے نقدی’ فون’ ایس بی سٹور کے باہر سے عمر یونس سے 40ہزار روپے’ فون’ بڑا قبرستان کے قریب ساجد علی سے 53ہزار روپے’ فون چھین لیے’ کرسچین ٹائون میں نامعلوم چور 2گٹروں کے ڈھکن لے گئے’ سدھوپورہ میں عبدالحمید کے گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سوتر چور لے گئے
57