فیصل آباد میں ڈاکو راج،مزید82وارداتوںمیں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید82وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے ، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں ، رکشے اور لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ دھوبی گھاٹ کے رہائشی مجاہد حسین کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ165ر۔ب کی پٹھانی بی بی کی بیٹی(ب) کو ملزمان اللہ دتہ وغیرہ، تھانہ صدر کے علاقہ احمد نگر کے عبدالستار کی بیٹی (ز) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ علوی پارک کے تنویر کی بیٹی(ش)، روڈالہ روڈ کے علاقہ 376گ ب کے ظفر اقبال کی اہلیہ (ع) کو ملزمان نثار وغیرہ اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کے رہائشی گلباز کا بیٹا حمزہ گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ میاں ٹرسٹ ہسپتال کے باہر نعمت اللہ سے جھپٹا مار کر فون، گمٹی چوک کے قریب زاہد سے15ہزار و فون، امین پور بازار کے باہر خالد سلیم کی دکان سے 60ہزار کا سامان، بیرون امین پور بازار کے شہزاد سے45ہزار و فون، نیشنل ہسپتال کے قریب رضوان کی شاپ سے بیٹریاں چوری، رضا آباد میاں یعقوب ڈسپنسری سے بھاری مالیت کا سامان ، ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب اکرام سے20ہزار، گرین ویو کالونی کے قریب راشد سے سوا لاکھ روپے، زنیر ٹائون کے شاہد عمران کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی سامان چوری، قائم سائیں دربار کے قریب عبدالوحید سے50ہزار فون، بابر کالونی کی سدرہ بی بی سے پرس چھین لیا، مرضی پورہ کے قریب ارشد حسین سے جھپٹا مار کر فون، ڈی گرائونڈ کے قریب عبدالمنان سے نقدی و فون، حسن پورہ کے قریب کلیم اسلم سے ٹیبلٹ و فون، کوہ نور فلیٹ سے منیب ناصر سے نقدی و فون، 208ر۔ب کے سعید کے ڈیرہ سے6بکرے چوری، نشاط آباد کے عبدالرحیم سے موٹر سائیکل نقدی و فون، غلام محمد آباد نمبر2کے عثمان سے سوا لاکھ چھین لئے،202ر۔ب بھائی والا کے ابو بکر سے نقدی و فون، فرید ٹائون میں شفاقت کے زیر تعمیر گھر سے سامان، ڈرائی پورٹ کے طلحہ کی شاپ سے سامان چوری، اسلام پورہ کے ظل عمران کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 164ر۔ب کے اسلم سے نقدی و فون،472ج ب کے بوٹا کے گودام سے سامان چوری، 157ر۔ب کے نعیم آصف سے ڈیڑھ لاکھ، 16ج ب کے مدثر کے گھر سے لاکھوں کا سونا چوری، فیڈمک کے قریب محمد علی سے نقدی وفون، منصور آباد کے رفیق سے نقدی وفون، رحیم سنٹر کے تاجر امجد خان کی دکان سے 5لاکھ چوری، گنیش مل روڈ پر نعمان کی شاپ سے کپڑے چوری، 250ر۔ب کے شہزاد سے24ہزار و فون، 254ر۔ب کے عاصم سے لاکھوں کا سامان چوری، علامہ اقبال ٹائون کے نعیم سے سوا لاکھ و فون، الٰہی آباد کے آفتاب سے نقدی و فون، ستیانہ روڈ سے انعام الحق سے18ہزار و فون، جوڑا پل کے قریب غلام رسول سے20ہزار و فون چھین لیا، جڑانوالہ روڈ پر شعیب سے 20ہزار و فون، احمد نگر کے قریب اسامہ سے نقدی و فون، بھینس کالونی کے قریب مبشر سے نقدی و فون،215ر۔ب کے جہانزیب کی حویلی سے مویشی چوری، 240موڑ پر ندیم سے نقدی و فون، پاکستانی گیٹ جڑانوالہ کے قریب شعیب سے 2ہزار و فون،کرسچیئن کالونی کے عثمان کے گھر سے سامان چوری،124گ ب کے محمد علی سے نقدی وفون، 380گ ب کے جاوید سے10ہزار و فون، 205ر۔ب کے اشرف کے گھر کا صفایا کر دیا، 76ر۔ب کے ارسلان شاہ سے جھپٹا مار کر فون، 194ر۔ب کے افتخار سے نقدی و فون، 595گ ب کے ناصر علی کے ڈیرہ سے مویشی، 593گ ب کے طاہر حسین سے24ہزار ، ٹھٹھہ اسماعیل کے یوسف سے90ہزار، طارق کالونی تاندلیانوالہ کے علی رضا سے80ہزار ، چونگی نمبر5کے ساجد سے35ہزار، 53گ ب کے اعظم سے سوا پانچ لاکھ اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں میاں ٹرسٹ ہسپتا ل سے عمر دراز، ضیاء کالونی علی سنٹر سے اویس، الیاس پارک سے ریاض، گلبرگ روڈ سے علی حسنین، گلبرگ چوک میں مدثر، جنرل ہسپتال سے ذیشان، سدھوپورہ سے اختر خان، ڈی گرائونڈ سے افتخار، جھمرہ روڈ سے کاظم، 153ر۔ب کے ذوالفقار، نثار کالونی کے شہروز، راجہ چوک سے وسیم، گلشن حرم سے اویس ،ٹول پلازہ سے رضوان، الٰہی آباد سے عبدالرئوف، شیراز پارک سے آصف علی ، گڑھ کے بلاول بشیر،490گ ب کے نواز ڈوگر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں