47

فیصل آباد میں ڈاکو راج ،101وارداتیں’مزاحمت کرنے پر 2افراد قتل،2شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر98 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے گئے’ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد کے علاقہ بازار نمبر2 کے رہائشی عابد حسین کی بیٹی (ج) بازار سے سودا سلف لینے گئی واپس نہ آئی’ مدینہ ٹائون کے علاقہ حسن پورہ کے رہائشی زین علی کی بھابھی (ب) کو عدیل وغیرہ’ صدر کے علاقہ سنٹرل جیل کے قریب شہناز بی بی کی بیٹی (آ) کو ملزمان آصف وغیرہ’ صدر کے علاقہ میں شاہد حسین کی ہمشیرہ (ل) کو نامعلوم ملزمان’ سمن آباد کے علاقہ عثمان ٹائون کے رہائشی یعقوب کی بیٹی (ص) کو نامعلوم’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 367 گ ب کے ظہور احمد کی بیٹی (ش) کو ملزمان عنصر وغیرہ’ قصبہ تاندلیانوالہ کے رجب علی کی بیٹی (آ) کو ملزمان وقار’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کے رہائشی افتخار کے بیٹے شہریار کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ اسلام نگر کے نعیم سے جھپٹا مار کر فون’ محسن علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ رشیدآباد کے عامر سے 70ہزار روپے’ بسم اﷲ چوک کے اسلم سے 13ہزار روپے’ فون’ پیراں والا چوک کے ندیم کی دکان کا صفایا کر دیا’ حسین آباد کے نعمان سے لیپ ٹاپ’ رضاآباد کے شکیل سے 8ہزار روپے’ فون’ ستیانہ روڈ پر ندیم سے جھپٹا مار کر پرس’ رفحان مل چوک کے قریب فرخ شہزاد سے 28ہزار روپے’ کشمیر پل کے قریب سلطان سے 76ہزار’ اکبر چوک کے راشد سے نقدی’ فون’ جامعہ چشتیہ چوک کے صدیق سے اڑھائی لاکھ’ کشمیر پل کے قریب بابر علی سے 25ہزار روپے’ منصورآباد کے علی سے فون’ 7ج ب کے عامر سے 36ہزار روپے’ 9ج ب کی عذرا کے گھر سے سولر پلیٹس چور اتار کر لے گئے’ سمال اسٹیٹ کے قریب عمران سے 7ہزار’ دھنولہ کے ساجد سے نقدی’ فون’ 197 رب کے نعمان کے گھر سے بکرے’ 119 ج ب کے شاہد علی سے موٹرسائیکل’ دھنولہ کے منور جمال سے پرس’ باوا چک کے عمران سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ محلہ حیدرآباد کے عبدالغفور سے 20لاکھ’ نشاط آباد پل کے قریب محمد عمر سے نقدی’ فون’ 202 رب بھائی والا کے عبدالغفار سے نقدی’ فون’ 117 ج ب کے جاوید’ محمد ارشد سے نقدی’ فون’ 195 رب کے ندیم سے 50ہزار روپے’ 108 ج ب کے مشتاق علی سے 20ہزار روپے’ 106 ج ب کے شمس کے ڈیرہ سے مویشی’ 92 گ ب کے غلام احمد کے ڈیرہ سے مویشی’ 261 رب کے کامران کا 2لاکھ کا قیمتی کتا’ 57ج ب کے خالد سے 16ہزار روپے’ 62 ج ب کے فاروق سے 27ہزار روپے’ 61ج ب کے عبدالرئوف سے 40ہزار روپے’ 79 گ ب کے عمیر سے موٹرسائیکل’ 215 رب کے راشد سے فون’ ڈھڈی والا کے عارف سے 7ہزار’ منصور ملنگی روڈ پر ساجد سے 95ہزار روپے’ 63 ج ب کے عبدالغفار سے 12ہزار’ 64 ج ب کے ابرار’ 63 ج ب کے ساجد’ 79ج ب کے عثمان’ 245 ج ب کے وسیم’ 77 ج ب کے ساجد’ ڈھینگا پھاٹک پر آصف علی’ 73 ج ب میں زیڈ گل’ 73 رب کے صادق علی’ 77 ج ب کے محبوب سے نقدی’ فون’ 85گ ب کے فاروق سے 40ہزار’ 253 گ ب کے شکیل سے ڈیڑھ لاکھ’ حسیب شہید روڈ پر زاہد اقبال کی دکان لوٹ لی’ جھال چوک میں شاہد سے 10ہزار’ صدیقیہ قبرستان کے قریب وسیم سے موٹرسائیکل’ سہیل آباد میں امین کی دکان سے 12لاکھ کے لیپ ٹاپ’ فون’ بخاری چوک کے کامران کا گھر لوٹ لیا’ نواں پھاٹک کے قریب ارسلان سے 60ہزار روپے’ پل کوریاں کے قریب عرفان سے موٹرسائیکل’ لاہور روڈ پر عمر فاروق سے 94ہزار روپے’ ناظم آباد کے بلال سے 50ہزار روپے’ شیرازی پارک کے ہارون کے ڈیرہ سے 4لاکھ کے بکرے’ جڑانوالہ کے الیاس سے 1لاکھ’ 27گ ب کے نعیم سے 66ہزار’ 68 گ ب کے مقصود سے عمران’ 105 گ ب کے شرافت علی سے 20ہزار روپے’ 32 گ ب کے رشید سے موٹرسائیکل’ 210 گ ب کے مہران سے موٹرسائیکل’ 193 گ ب کے عباس سے موٹرسائیکل’ نقدی اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے اسد عباس’ جیل روڈ سے عامر مسیح’ سول لائن سے وسیم عباس’ باغ جناح سے عنصر حسین’ سول ہسپتال سے علی حسن’ ریگل روڈ سے سعید حیدر’ غلام محمد آباد کے شمس الحق’ فیضان مدینہ سے انور’ جلوی مارکیٹ سے نیک محمد’ رحمت آباد کے عرفان رسول’ افغان آباد کے گل زمان’ امین ٹائون کے محمد حسین’ 100 ج ب کے عبدالقادر’ 202 رب کے عادل محمود’ فلیٹ چوک سے نبیل’ گنیش مل روڈ سے شہباز’ 58 ج ب کے آصف’ ڈھڈی والا کے لیاقت علی’ سبزی منڈی سے رفیق’ 289 رب کے قاسم علی’ 242 رب کے شاہد’ لکڑمنڈی کے احتشام’ 121 گ ب کے جواد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خونی ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں کے دوران اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل اور دو کو بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی، آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے خونی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او کامران عادل سے رپورٹ کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب دو بجے کے قریب موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکو ملت روڈ پر واقع پنجاب تکہ شاپ پر آئے اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کائونٹر پر موجود کیشیئر رشید ولد یٰسین سکنہ ڈھڈی والا سے دن بھر کی سیل 60ہزار روپے چھین لئے جس پر اس نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے رشید ولد یٰسین سکنہ ڈھڈی والا’ اصغر ولد ظفر سکنہ موضع کُر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے تو ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر رشید ولد یٰسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرا واقعہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ سٹیم پاور کے قریب پیش آیا جہاں پر سفیان ٹائو ن کے رہائشی مرزا عثمان ولد افضل نے شوگر موٹر پر حماد آٹوز ورکشاپ بنا رکھی ہے گزشتہ شب ورکشاپ بند کر کے 4لاکھ کی رقم لیکر گھر آ رہا تھا کہ جب وہ سٹیم پاور کے قریب قصویٰ ہومز موڑ پر پہنچا تو تعاقب میں آنے والے اتھرے ڈاکوئوں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر رقم چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ علاوہ ازیں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ راجباہ روڈ پر لنڈا بازار کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 22سالہ مبشر کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اراضی خریدنے کا جھانسہ دیکر چالاک ملزم نے بیرون ملک مقیم باپ بیٹے کے 3کروڑ 14لاکھ روپے ہتھیا لئے’ اراضی خرید کر دی نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ جعلی نکلا’ تفصیل کے مطابق مسلم ٹائون کے رہائشی عبدالرحمن نے ملت ٹائون تھانہ میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کا والد ارشد علی اور بھائی حمزہ بیرون ملک مقیم ہیں، انہوں نے واقف کار ملزم افتخار مرزا سکنہ سمندری سے 465 گ ب سمندری میں 17 ایکڑ اراضی کا 3کروڑ 14لاکھ روپے میں سودا طے کیا اور روبرو گواہان رقم ادا کر دی۔ بعدازاں ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے اراضی خرید کر دی اور نہ ہی رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جوکہ بوگس نکلا۔ ملت ٹائون پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں