فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 127 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر اور قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق جناح کالونی کے قریب حمزہ سے دو لاکھ روپے’ فون’ نڑوالا روڈ حافظ تکہ شاپ کے قریب احسن علی سے نقدی’ فون’ عطا چوک چوہڑ ماجرہ کے قریب نعیم احمد سے 22ہزار روپے’ فون’ ولی پورہ کے قریب عامر سعید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ ڈائیوو روڈ پر ریاست سے موٹرسائیکل’ نقدی’ ڈائیوو روڈ سے حافظ محمد مبشر سے نقدی’ فون’ رحمان کالونی کے قریب شہزاد علی سے نقدی’ فون’ 70 ج ب کے قریب سلمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گٹ والا کے قریب حمزہ عظیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ باوا چک کے قریب سجاد سے نقدی’ فون’ نیاموآنہ کے قریب انور سے نقدی’ فون’ لاثانی پلی کے قریب بلال سے ایک لاکھ 62ہزار روپے’ فون’ مدینہ ٹائون زیڈ بلاک کے قاسم علی سے 73ہزار روپے’ فون’ گٹ والا پارک سے افضل سے نقدی’ فون’ 204 رب میں امان اﷲ’ عبداﷲ پور کے قریب شاہد رسول سے نقدی’ فون’ عدنان لطیف سے لیپ ٹاپ’ مانانوالہ کے قریب عبدالشکور’ جھمرہ روڈ پر رفیق سے 70ہزار روپے’ فون’ فاروق آباد کے عاطف سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے’ فون’ چباں روڈ پر ساحل شریف’ بولیدی جھگی کے سلامت علی’ دانش میرج ہال کے قریب عاقب’ جامعہ چشتیہ چوک سے طلحہ’ لاثانی پلی کے قریب احمد بخش’ سلطانیہ پارک کے قریب عزیز سے نقدی’ فون چھین لیا’ 86 گ ب کے محسن سے موٹرسائیکل’ 66 ج ب کے قریب وسیم’ ستار سے موٹرسائیکلیں’ نقدی’ فون چھین لیے گئے’ محمد شاہد سے نقدی’ فون’ ظاہرہ پیر دربار کے قریب رضوان سے نقدی’ فون’ محمد علی ٹائون کے اﷲ رکھا سے 50ہزار روپے’ فون’ ملت کالونی سے شاہد انجم’ رسالہ نمبر12 کے اعجاز احمد سے نقدی’ فون’ 258 رب کے وقاص’ گلشن اقبال کالونی سے علی اعجاز اصغر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چھ لاکھ سے زائد مالیت سے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا’ ڈھڈی والا کے قریب حسنین رضا سے 45ہزار روپے’ فون’ ککوآنہ پل کے قریب گلزار احمد کی دکان’ یوسف ٹائون میں طلحہ سے نقدی’ فون’ ہلال روڈ پر ارشاد علی سے نقدی’ فون’ 68 گ ب کے اشفاق احمد سے 45ہزار’ فون’ 642 گ ب کے غلام مصطفی’ 626 گ ب کے ارشد اور دیگر نہتے شہریوں سے لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ الائیڈ ہسپتال سے بشارت علی’اقبال اسٹیڈیم سے خادم حسین کا رکشہ’نعمان’سجاد انور’بدرکالونی سے عبدالجبار’279ر۔ب سے ندیم انجم’ بڑا قبرستان کے قریب ارسلان’سبزی منڈی غلام محمد آباد سے رمضان’لاثانی ٹائون سے عتیق’گول چوک سے توقیر’غلام رسول ٹائون کے ارسلان’شاہ نواز ٹائون سے ثناء اللہ’میرانوالہ بنگلہ سے احتشام الحق’شیخوپورہ روڈ سے سعید’سلیمی چوک سے علی فیروز’الفتح کمپلیکس سے زرگان علی’شادمان کالونی سے امانت علی’ہاکی اسٹیڈیم سے علی ارسلان’رسول پارک سے رضوان’ہاکی اسٹیڈیم سے شہزاد’ایڈن ویلی سے محمد عمر ‘منصورآباد سے علی شان’نور پور سے شہباز منظور’گرین ٹائون کے ذیشان’حاجی آباد سے حافظ’اسامہ طیب ‘233ر۔ب کے اکبرعلی’66ج ب کے ریاست’سپورٹس کمپلیکس سے لیاقت’218ر۔ب کے ظفر’الٰہی آباد کے کاشف’محمد آباد سے بشیراحمد’پیپلزکالونی کے سامنے ارشد’433گ ب کے سعید’282گ ب کے جہانگیر اوردیگر درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں’رکشے چور لے اڑے۔علاوہ ازیں راجہ کالونی میں مقبول احمد کے نجی سکول کے تالے توڑ کر 13لاکھ سے زائد مالیت کا فرنیچر’ پنکھے اور دیگر قیمتی سامان چوری’ بی سی ٹاور کے قریب فیصل ندیم کے ورکشاپ کا صفایا کر دیا گیا’ غلام محمد آباد ڈی بلاک کے زاہد اقبال کے فارم سے لاکھوں کی مرغیاں’ باوا چک میں نادر علی کے گھر’ دائود نگر میں فیصل منیر کے گھروں سمیت دیگر چوری کی وارداتوں کے دوران دکانوں’ گھروں اور ڈیرے کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور مویشی چور لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔
30