108

فیصل آباد میں ڈاکو راج بر قرار ، آج بھی 69 وارداتیں ، پولیس سراغ لگانے میں ناکام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر 69وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹنے لگے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق شہر کے بارونق علاقہ ضلع کونسل چوک میں شہزاد سلیم سے 70ہزار روپے’ فون’ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر ظفران سلیم سے 20ہزار روپے’ فون’ کچہری بازار روڈ پر ارسلان شہزاد سے 40ہزار روپے’ فون’ انارکلی بازار سے محمد سہیل سے 50ہزار روپے’ فون’ امین پور بازار کے ماجد علی سے 23ہزار روپے’ فون’ بھوآنہ بازار میں ثناء بتول سے جھپٹا مار کر فون’ کریسنٹ گرائونڈ کے قریب غلام مصطفی سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ ملت روڈ پنجاب ہوٹل کے قریب نائلہ شوکت سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ حاجی آباد میں امین سے ایک لاکھ 90ہزار روپے’ فون چھین لیا’ منصورآباد میں غضنفر عباس کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے’ جھمرہ روڈ پر اکرم شاہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ نشاط آباد 66فٹابازار کے عمر حیات سے نقدی’ شاہید سلطان سے فون’ شیخوپورہ روڈ پر مزمل حسین سے نقدی’ فون’ گھونہ روڈ پر شاہد محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 190 رب کے سیف اقبال سے نقدی’ فون’ جھال چوک میں ملک اسد سے 6ہزار روپے’ فون’ جی ٹی ایس چوک کے قریب فیصل یٰسین سے رکشہ سے بیگ چوری کر لئے گئے’ رسول پارک کے عبدالحمید کے گھر کے تالے توڑ کر چور لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے’ گٹ والا پارک کے قریب حامد مسعود سے 70ہزار روپے’ فون’ ستیانہ روڈ جدہ مارکیٹ کے قریب رحیم سے 30ہزار روپے’ فون’ سمندری روڈ ڈریم لینڈ کے قریب حمزہ سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر محمد حمزہ سے نقدی’ فون’ محمد عامر سے 2ہزار روپے’ فون چھین لیا گیا’ سندھو ٹائون کے شعیب علی سے نقدی’ فون’ 658 گ ب کے مزمل سے 30ہزار روپے’ فون’ 229 رب ککوآنہ کے ندیم کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان’ نقدی چور لے گئے’ 109 رب میں چوہدری مجیب الرحمن کے ڈیری فارم کے تالے توڑ کر چور 4لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری’ 229 رب کے غلام مصطفی سے 17ہزار روپے’ فون’ محمد سرور سے 53ہزار روپے’ فون’ 216 رب کے بلال سے 7ہزار روپے’ فون’ 76 رب کے عابد محمود سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ علوی پارک جڑانوالہ کے عثمان فرید سے 20ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر اقبال سے نقدی’ فون’ طلائی انگوٹھی’ بچیانہ روڈ پر اسلم سے 48ہزار روپے’ فون’ 93 گ ب کے فاطمہ بی بی کے گھر کے لاکھوں کی بکریاں’ 62 گ ب کے یونس سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ 105 گ ب کے تنویر احمد کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چور لے گئے’ 96 گ ب کے طارق جاوید کے گھر سے 80ہزار روپے’ جانور’ 642 گ ب کے قاسم علی سے نقدی’ فون’ 89 گ ب کے شاہد اقبال کی دکان کے تالے توڑ کر 45ہزار کا سامان لوٹ لیا’ 435 گ ب کے مدثر خان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ کوکیانوالہ روڈ پر مقبول سے 3ہزار روپے’ فون’ کلیم شہید کالونی کے قریب قمر سے 40ہزار روپے’ فون’ نشاط آباد کے جنید سے 25ہزار روپے’ فون’ طارق سے 10ہزار روپے’ فون’ شوگر موڑ پر شاہد سے 25ہزار روپے’ فون’ ڈی گرائونڈ کے قریب فیصل سے نقدی’ فون’ فیضان مدینہ چوک سے رمضان سے موٹرسائیکل’ 187 رب کے فاروق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ پیپلزکالونی نمبر2 کے عدیل سے 12ہزار روپے’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سرکلر روڈ سے شہزاد’ ضلع کچہری سے ذاکر علی’ حافظ شرافت علی’ بھوآنہ بازار سے رشید’ ملت چوک سے تنویر’ 203 رب کے الیاس’ پیربازار سے صابر’ عبدالرئوف’ کوہ نور پلازہ کے عبداﷲ’ اے ون ہوٹل کے باہر سے احمد نصیر’ جڑانوالہ روڈ مکہ ملک شاپ سے یعقوب’ ٹالی چوک کے صہیب’ افغان آباد کے شاہ زمان’ محمد حمزہ’ محلہ عثمان غنی کے منیر احمد’ سرفراز کالونی کے وقاص’ ملت ٹائون کے جاوید’ حسن چوک سے نبیل احمد’ 119 ج ب کے نثار’ گرین ٹائون کے حسنین’ محمد اویس’ عثمان ٹائون کے ساجد’ کینال روڈ پر ریاض’ 5 ج ب کے قیصر’ 130 رب کے شہباز’ غوثیہ آباد کے شکیل اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں’ رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں