67

فیصل آباد میں ڈاکو راج بر قرار ، سکول ٹیچر سمیت 2خواتین ، 3نوجوان اغواء

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر 79وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کا گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ جبکہ سکول ٹیچر سمیت 2لڑکیاں اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سمندری روڈ پل عبداﷲ کے رہائشی ریاض احمد نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی (ن) رائل ایجوکیشن سکول میں پڑھاتی ہے، گزشتہ روز پڑھانے کیلئے سکول گئی واپس نہ آئی۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سکول میں نہیں پہنچی، جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ لنڈیانوالہ کے علاقہ 570 گ ب کے رہائشی صغریٰ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزمان اسد وغیرہ اسکی بیٹی (م) کو اغواء کر کے لے گئے جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ رشید آباد کی رہائشی شمیم اختر نے بتایا کہ اس کا خاوند عابد علی گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا’ بلوچنی کے علاقہ 69 رب کے عمران نے بتایا کہ اس کے بھائی اعظم کو نامعلوم ملزمان ڈیوٹی پر جاتے اغواء کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں