فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ آج پھر وارداتوں کی سنچری مکمل کر کے لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ ہسپتال کے قریب آفتاب سے 70ہزار روپے’ فون’ بابا لسوڑی شاہ روڈ کے طاہر سے 35ہزار روپے’ فون’ کوتوالی روڈ پر جاوید سے 65ہزار روپے’ فون’ شاداب پلی کے قریب قمر عباس سے ایک لاکھ 37ہزار روپے’ فون’ امام بارگاہ چوک کے قریب غلام مصطفی سے 48ہزار روپے’ فون’ جج والا کے قریب محمد شفیق سے 42ہزار روپے’ فون’ محمد پورہ کے زبیر سے پرس’ سول کوارٹرز کے قریب علی سے لیپ ٹاپ’ تلیانوالہ روڈ پر امیر الحسن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جمیل پارک کے عظیم سے نقدی’ فون’ 47 ج ب منصوراں کے انضمام حیدر سے 48ہزار روپے’ فون’ 46ج ب کے ظفر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 46 ج ب میں اورنگزیب کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے’ 163 رب میں طارق نعیم سے 90ہزار روپے’ فون’ نورپورہ میں نوراﷲ سے 58ہزار روپے’ فون’ عزیز فاطمہ ہسپتال کے قریب رضوان سے نقدی’ حاجی آباد کے مشتاق سے نقدی’ فون’ گٹ والا کے قریب علی حیدر سے دو لاکھ روپے’ فون’ ملت روڈ پر تنویر جیلانی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 197 رب کے مشرف سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ عبداﷲ پور پل کے قریب عرفان سے 2لاکھ 80ہزار روپے’ فون’ جھال چوک میں عادل’ فتح آباد میں خالد رفیق’ ریلوے اسٹیشن کے قریب عمران مسیح’ مظہر علی’ چھوٹی ڈی گرائونڈ کے قریب روشان’ چن ون روڈ پر سجاول سے فون’ نقدی چھین کر فرار ہو گئے’ احسان یوسف روڈ پر مزمل ساغر کے سیلون کے تالے توڑ کر تین لاکھ روپے نقدی’ زیورات اور قیمتی سامان چور لے گئے’ کوہستان اڈا کے قریب شفقت سے پرس’ گٹ والا کے تیمور عباس سے نقدی’ فون’ کشمیر انڈر پاس کے قریب شیراز احمد سے نقدی’ فون’ شالیمار چوک کے محمد عثمان سے نقدی’ فون’ 267 رب کے اظہر جاوید سے فون’ سمن آباد کے رمضان سے نقدی’ فون’ 225 رب کے عارف حسین سے نقدی’ فون’ 228 رب کے شہزاد علی سے پرس’ 225 رب کے عبدالرزاق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ احمد آباد کے مقصود سے 22 ہزار روپے’ فون’ 209 رب کے اشرف سے نقدی’ فون چھین لیا’ 225 رب کے افتخار علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 73 ج ب کے نعیم سے 10ہزار روپے’ فون’ 79ج ب کے علی رضا سے 12ہزار روپے’ فون’ ریلوے اسٹیشن جڑانوالہ کے قریب ندیم سے 40ہزار روپے’ فون’ علی کالونی کے نذیر احمد سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ 71 گ ب کے اسماعیل سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ 98 گ ب کے علی رضا سے 90ہزار روپے’ فون’ 70 گ ب کے علی رضا سے 30ہزار روپے’ فون’ 630 گ ب کے اﷲ دتہ سے 70ہزار روپے’ فون’ 374 گ ب کے یٰسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 100 رب کے عبدالحفیظ سے 21ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے حیدر علی سے موٹرسائیکل’ سلیم سے 10ہزار روپے’ فون’ 205 رب کے افضل سے 90ہزار روپے’ فون’ 77 رب کے عدنان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 75 رب کے زوہیب سے 10ہزار روپے’ فون’ 68 رب کے نعمان سے نقدی’ فون’ 615 گ ب کے منصب علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 421 گ ب کے سید شاہد حسین سے 50ہزار روپے’ فون’ 424 گ ب کے احسان سے نقدی’ فون’ 497 گ ب کے انصر سے ایک لاکھ روپے’ فون’ 496 گ ب کے سلطان محمود سے 80ہزار روپے’ فون’ 471 گ ب کے ابوہریرہ سے 45ہزار روپے’ فون’ سمندری بائی پاس سے ریئس اعظم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 486 گ ب کے عمر فاروق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا گیا۔ جبکہ ستارہ ٹاور چوک سے عمران کی کار’ سیشن کورٹ سے سلطان’ نور شاہ ولی دربار سے طلحہ’ ڈگلس پورہ کے مدثر عظیم’ جھنگ بازار سے وسیم اکرم’ لیاقت آباد کے نوید’ رحمان ہسپتال سے احمد رضا’ جناح کالونی سے نواز’ ملت چوک میں عبدالغفور’ چباں روڈ پر بلال’ گرین ٹائون کے عامر’ 124 رب میں ریاض’ شمس آباد کے اعظم’ مدینہ ٹائون کے عون علی’ کوہ نور پلازہ سے ذیشان علی’ مدینہ ٹائون کے نعمان گلزار’ عاشر مسیح’ کوہ نور چوک سے سکندر جبار’ حسن پورہ کے صفدر’ محمدی چوک کے عادل علی’ دائود نگر کے یوسف مسیح’ امام بارگاہ چوک کے منیر حسین’ رسول پورہ کے زین’ ڈی ٹائپ کالونی کے فیض’ ماڈل بازار سے ساحل’ بانساں والی گلی کے صداقت علی’ علامہ اقبال کالونی کے ندیم اشرف’ فن دنیا سے اعجاز’ شفیع چوک کے علی آصف’ محمد نگر کے حمزہ اسلم’ 84 ج ب کے رمضان’ 106 گ ب میں ناصر’ 70 گ ب کے خورشید’ 651 گ ب کے ارشد’ عبدالحفیظ اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
41