فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 92 سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق جیل روڈ پر کپس کالج کے قریب ہارون رشید سے 10ہزار روپے’ فون’ پریس کلب کے باہر حماد الحسن سے 80ہزار روپے’ فون’ گلبرگ روڈ پر ہارون سے 10ہزار روپے’ فون’ کمال آباد کے عباس سے 15ہزار روپے’ فون’ مکہ چوک غلام محمد آباد کے علائو الدین سے 57ہزار روپے’ فون’ مراد آباد کے سلیم اختر سے 62ہزار روپے’ فون’ ملت کالج روڈ کے قریب خالد محمود سے 17ہزار روپے’ فون’ رضاآباد کے تنویر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ لاثانی پل کے قریب جاوید سے 50ہزار روپے’ فون’ رسول نگر کے منظور سے نقدی’ فون’ مٹوپورہ کے احسان’ گلستان کالونی کے مقصود سے نقدی’ فون’ جمیل آباد کے احسن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نورپور کے یٰسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نگہبان پورہ کے علی سے 30ہزار روپے’ فون’ مغل پورہ کے اکبر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جمیل آباد کے احسن سے 85سو روپے’ فون’ حاجی آباد کے نفیس سے 3ہزار روپے’ فون’ غوثیہ آباد کے فاروق سے 15ہزار روپے’ عزیز احمد سے 40ہزار روپے’ فون’ نشاط آباد کے شاہد سے 30ہزار روپے’ فون’ گٹ والا کے نواز سے 700 روپے’ فون’ مانانوالہ کے احمد سے 15ہزار روپے’ فون’ باوا چک کے علی سے 10ہزار روپے’ فون’ گلشن مدینہ کے فیاض سے 30ہزار روپے’ علی ٹائون کے وقاص سے نقدی’ فون’ گٹ والا کے غنی سے 20ہزار روپے’ سرگودھا روڈ کے عبدالغنی سے 50ہزار روپے’ بھائی والا کے امانت علی کے ڈیرہ سے 4لاکھ کے مویشی’ جمیل آباد میں فضل عباس سے 15ہزار روپے’ فون’ کینال روڈ پر ندیم عارف سے نقدی’ فون’ حشمت خان روڈ کے بلال سے نقدی’ فون’ چن ون روڈ پر طلحہ شفیق سے نقدی’ فون’ نیو سبحان اڈا کے قریب اعظم سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ پیپلزکالونی ڈی بلاک کے یوسف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ جی ٹی ایس چوک سے ہارون نذیر سے نقدی’ فون’ چھوٹی ڈی گرائونڈ سے عمر منیر سے نقدی’ فون’ جلوی مارکیٹ کے قریب سفیان’ دانش عمر سے نقدی’ فون’ ڈھڈی والا کے عمر طارق سے نقدی’ فون’ کالج روڈ سے سفیان سے 35ہزار روپے’ فون’ المعصوم ٹائون کے عبدالحفیظ سے نقدی’ فون’ 249 رب کے اعجاز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ یونس ٹائون کے شفیق سے 55 ہزار روپے’ 76 گ ب کے جبار سے 20ہزار روپے’ فون’ 232 رب کے بابر سے 35 ہزار روپے’ نواز سے نقدی’ فون’ شاہ جہاں سے 4ہزار روپے’ فون’ الشفاء ہسپتال کے باہر سے اسلم سے نقدی’ فون’ حماد چوک جڑانوالہ کے افتخار سے نقدی’ فون’ 225 رب کے ہارون سے 20ہزار روپے’ فون’ خانوآنہ بائی پاس کے قریب عمران سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 78 ج ب کے مقصود سے 70ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے اکرم علی سے 35ہزار روپے’ فون’ پل شہروآنہ کے اویس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 238 گ ب کے اکبر سے سوا لاکھ روپے’ فون’ الطاف پارک کے ندیم سے 55ہزار روپے’ فون’ عیدگاہ روڈ کے وحید سے 40ہزار روپے’ فون’ 102 گ ب کے افضل سے نقدی’ فون’ 66 گ ب کے نور احمد سے نقدی’ فون’ 39 گ ب کے یٰسین کی دکان سمیت دیگر شہریوں سے بھاری مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ جبکہ سول لائن کے علاقہ سے شعیب’ چنیوٹ بازار سے ذیشان’ کوتوالی چوک سے سجاد’ نایاب چوک سے سرمد ساجد’ کوتوالی روڈ سے عبدالوہاب’ عیدگاہ روڈ سے عدنان حیدر’ شاہین چوک کے سعید’ کشمیر چوک کے سلطان اکبر’ رضا گارڈن کے کاشف’ امین کالونی کے راشد’ نورپور کے عامر حسین’ رحمان آباد کے اقبال’ اسلامیہ پارک کے سیف الملوک’ شریف پورہ کے غلام عباس’ پل سمانہ کے عبداﷲ’ ملت روڈ سے ماجد’ باوا چک کے عبدالغنی’ ملت ٹائون کے مقصود’ سخاوت’ ڈی گرائونڈ سے واجد’ ہریاں والا چوک سے اکرم’ تیمور اڈا سے حق نواز’ محمد ندیم’ سلیمی چوک کے محمد علی’ مقبول روڈ سے شریف’ رانا پارک سے سجاد احمد’ پہاڑی گرائونڈ سے اویس’ ٹینکی والا گرائونڈ سے شاہ زیب علی’ مہدی شاہ قبرستان سے شفیق’ ٹی اینڈ ٹی کالونی سے ساجد حسین’ 279 گ ب کے ارشد’ کچہری بازار سمندری سے عمر خالد اور دیگر کی موٹرسائیکل چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہ کو پکڑ نہ سکی۔
34