57

فیصل آباد میں ڈاکو راج بر قرار ‘ پولیس کی ناکہ بندیاں بیکار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر 85 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین لئے جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا گروہ سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق جیل روڈ پر عاصم کھوکھر سے 30ہزار روپے’ فون’ ضلع کچہری کے باہر منیر احمد سے ایک لاکھ روپے مالیت کا پارسل چھین لیا’ نیوی چوک کے سخاوت علی سے نقدی اور قیمتی دستاویزات’ سلطان ٹائون میں ظہیر سے 3لاکھ 80ہزار روپے’ فون’ ایڈن آرچرڈ کے قریب علی رضا سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گرین ٹائون کے محمد سلیم سے نقدی’ فون’ مختار احمد سے 3ہزار روپے’ فون’ بولیدی جھگی کے سبحان حنیف سے نقدی’ فون’ محلہ اشرف آباد کے اکرام شبیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ شیخوپورہ روڈ پر حسنین سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ اسلامیہ پارک کے سہیل اختر سے 85ہزار روپے’ فون چھین لیا’ مانانوالہ کے نعیم انجم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ منصورآباد میں محمد احمد سے 30ہزار روپے’ فون’ شاہ زیب سے 25ہزار روپے’ فون’ عنصر محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ کوہستان اڈا سے عبدالرئوف کا جوتوں سے بھرا بورا’ ڈی گرائونڈ سے افضال حسین سے نقدی’ فون’ ریکس سٹی کے باہر بلال’ عبداﷲ پور کے ملک عامر’ پیپلزکالونی کے عمران احمد’ کشمیر پل کینال روڈ پر خبیب سے نقدی’ فون لوٹ لیا’ مدینہ ٹائون کے شکیل احمد سے 23ہزار روپے’ فون’ کوہ نور پلازہ کے علی حیدر اور اسکی اہلیہ سے زیورات’ نقدی چھین لی’ کوہ نور پلازہ میں رمضان کے دفتر سے لاکھوں کے لیپ ٹاپ’ کمپیوٹر اور دیگر سامان چور لے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں