فیصل آباد میں ڈاکے چوریاں عام،پولیس ناکے بیکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی آج پھر مزید85وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر5خواتین اور5نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق طارق آباد کے عمیر کی اہلیہ(ش)، صدر کے علاقہ احمدنگر کی یاسمین کی بیٹی (الف)، صدر کے علاقہ علی ٹائون کی نسیم اختر کی بیٹی (م)، ماموں کانجن کے علاقہ 509گ ب کے اکرام کی بیٹی(ح)، ترکھانی کے علاقہ217گ ب کی غفوراں بی بی کی بیٹی(م) کو نامعلوم ملزمان نے اغوائ،بٹالہ کالونی کے علاقہ محلہ فیروز شاہ کی شاہدہ کا بیٹا علی رضا، محلہ برکت پورہ کے فیصل عباس کا بھائی آصف عباس، ساندل بار کے علاقہ56ج ب کے عبدالرحمن کا بیٹا، جڑانوالہ کے علاقہ100گ ب کی سدرہ بی بی کا بیٹا اذان علی اور سمندری کے علاقہ چکی بازارکے عبدالباسط کا بھائی احمد رضا گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ مال روڈ پر پی آئی اے آفس کے قریب جاوید سے جھپٹا مار کر فون، علی ہائوسنگ کے قریب چمن سے جھپٹا مار کر فون، جواد کلب چوک میں عمر محی الدین سے 20ہزار و فون،رحمانیہ ٹائون میں عبدالستار سے نقدی وفون، مدینہ پارک کے واجد علی سے موٹر سائیکل’ نقدی’ فون چھین لیے، گلزار کالونی میں محمد عمر کی دکان سے سامان چوری، ساہیانوالہ کے عاصم کے گھر سے سامان چوری، چراغ ٹائون کے وسیم کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، گرین ٹائون میں عثمان جاوید کی دکان لوٹ لی، قائداعظم ٹائون کے ظہیر سے نقدی و فون، شریف پورہ کے قریب شفیق کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ساندل کالج کے باہر شرجیل سے52ہزار و فون، بلال نگر کے عثمان سے50ہزار و فون، غازی آباد کے محمد حسین سے50ہزار و فون، بھائی والا کے شاہد سے 70ہزار و فون، غازی آباد میں اصغر علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ لی، شالیمار چوک کے بلال سے25ہزار و فون،102ج ب کے آصف کے گھر سے بکرے، 190ر ب کے تنویر احمد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری،5ج ب کے قریب شاہد سے نقدی و فون، 2ج ب کے عطاء الرحمن سے نقدی وفون، منصور آباد کے قریب ڈلیوری بوائے سے پارسل کا بیگ چھین لیا’ ڈوگر بستی کے قریب علی حیدر سے80ہزار و فون، کہکشاں کالونی کے قریب عبدالرحمن سے موٹر سائیکل،خیابان کالونی نمبر1کے ناصر حسین سے نقدی وفون، مقبول روڈ پر مزمل سے 20ہزار و فون، ربانی کالونی کے قریب وسیم سے15ہزار و فون،263ر ب کے عمران سے 3لاکھ لوٹ لیے، رسول پورہ کے اظہر سے نقدی و فون، 77ج ب کے شریف سے 1لاکھ روپے، ایئر پورٹ کے قریب نور حسن سے پریس چھین لیا، 275ر ب کے اسماعیل سے 45ہزار و فون، 263ر ب کے یٰسین سے نقدی و فون، مدینہ آباد کے افضل کا گھر لوٹ لیا’ 125ر ب کے فہد سے موٹر سائیکل، سمن آباد کے فراز سے موٹر سائیکل،منصورآباد کے عمران کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ لیا’ شیخاں والا پھاٹک کے قریب وحید سے بیگ چھین لیا، 239گ ب کے عمر حیات کے گھر کا صفایا کر دیا’ اسلام پورہ کے سجاد حسین سے نقدی و فون،55گ ب کے گلزار احمد سے 15ہزار و فون چھین لیا’ 266ر ب کے شفیق احمد کے ڈیرہ سے مویشی، 105ر ب کے غلام نبی کی حویلی سے مویشی،97ر ب کے عمیر سے موٹر سائیکل،69ر ب کے علی رضا سے نقدی و فون، 55ر ب کے شہباز سے نقدی و فون،391گ ب کے سہیل کے ڈیرہ سے مویشی، 540گ ب کے محمد علی سے 75ہزار و فون، گڑھ کے قریب خرم شہزاد سے 2لاکھ،جناح مارکیٹ سمندری کے سہیل قیصر سے سوا لاکھ اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں خدمت مرکز سے منور مسیح، رحیم ٹائون کے محمد علی، بینکنگ کورٹ سے ریاض احمد، جیل روڈ پر وقاص خالد، اے بی سی روڈ سے نوید عباس، مدینہ آباد کے ہاشم، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے عمران، گارڈن کالونی کے مزمل حسین، حسیب شہید کالونی سے ندیم، اسلامیہ پارک کے علی رضا، تاج کالونی سے عامر شہزاد، یونیورسٹی ٹائون سے اظہر، دھنولہ کے زبیر،200ج ب کے علی رضا، پیپلز کالونی کے عمران، نواز شریف پارک سے عمر فاروق، فلور مل چوک سے عمر دراز، 67ج ب کے امان علی،74ج ب کے ظہور، 77ج ب کے محمد امین،214 ر ب کے مختار احمد، اسلام پورہ جڑانوالہ کے شہباز،یونس ٹائون کے نعمان، الائیڈ ہسپتال سے شاہزیب، گیلانی محلہ کے رمضان، قصبہ سمندری کے پرویز اور دیگر سے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں