فیصل آباد میں ڈاکے’ چوریاں عام’ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسر ے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکوراج برقرار، آج پھر مزید76وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور 4نوجوانوںکو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ افغان آباد کے رہائشی وقاص کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، غلام محمد آباد کے علاقہ رحمت ٹائون کی رہائشی خالدہ کی بیٹی (الف) کو ملزمان آصف وغیرہ’ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی کے ابراہیم کی بیٹی (ک) کو نامعلوم’ ساہیانوالہ کے علاقہ 133 رب کے اجمل کی بیٹی (س) کو نامعلوم’ صدر کے علاقہ 225 رب کے اسلم کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم ملزمان’ بٹالہ کالونی کے علاقہ صدیق نگر کی نعیمہ کی بیٹی (آ)’ ملت ٹائون کے علاقہ محلہ غازی آباد کے فیصل کی بیٹی (ث)’ تھانہ کُر کے علاقہ 595 گ ب کے علی احمد کی بہو (ث) کو ملزمان رفیع وغیرہ’ سرگودھا روڈ کے علاقہ مصطفی آباد کے اسلم’ محلہ رحمت آباد کے جاوید کا بھائی’ بٹالہ کالونی کے علاقہ سے مشتاق کا بیٹا اور 409 گ ب کے دولت خان کا بیٹا شعیب گھر سے کام کے سلسلہ میں نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ زرعی یونیورسٹی کے قریب رضوان سے جھپٹا مار کر فون’ الائیڈ موڑ کے قریب محسن سے نقدی’ فون’ مون ہوٹل کے قریب غلام مرتضیٰ سے 5لاکھ’ فون چھین لیا’ رشید آباد کے اعظم کے گھر سے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چور لے اُڑے’ اعجاز ٹائون کے ابوبکر سے 50ہزار’ فون’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ ملوائیاں روڈ پر عبدالحبیب سے نقدی’ فون’ علی ٹائون کے وسیم اختر سے پرس’ رضاآباد کے قریب زاہد سے جھپٹا مار کر فون’ اسٹیشن چوک کے قریب یوسف سے 2لاکھ’ فون’ پیپلزکالونی نمبر1 کے زین علی سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ شنواری ہوٹل کے قریب عادل سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر یونس سے 61ہزار’ فون’ مدینہ ٹائون کے شاہد کے گھر کا صفایا کر دیا’ گٹ والا کے قریب عبدالرئوف سے 22ہزار’ فون’ سوساں روڈ پر ارشاد بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ کوہ نور فلیٹ کے قریب سدرہ سے جھپٹا مار کر پرس’ سعید کالونی کے شہزاد سے جھپٹا مار کر فون’ دائود کالونی کے شہباز کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ نعمت کالونی کے اختر سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 8ج ب کے آصف سے نقدی’ فون’ غلام محمد آباد کے عباس سے نقدی’ فون چھین لیا’ 201 رب کے دانش سے 12ہزار’ فون’ 145 رب کے ریاست کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چھین لیے’ کینال روڈ پر شہروز سے نقدی’ فون’ 165 رب کے تنویر حسین سے نقدی’ فون’ 293 رب کے ارشد سے نقدی’ فون’ نورپور کے نعیم سے پرس چھین لیا’ اسلامیہ کالج کے باہر شاہد سے فون چھین لیا’ مسلم ٹائون کے رضوان کے گھر سے 5تولے زیورات’ 10لاکھ’ فون’ ملت ٹائون کے جاوید سے 3ہزار’ فون’ 72 رب کے شمشاد سے 11لاکھ’ 81 گ ب کے ذیشان سے موٹرسائیکل’ عمر ہائوسنگ کے راجہ شاہد سے 10ہزار’ فون’ 214 رب کے بلال سے دو لاکھ’ فون’ 228 رب کی نسیم بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ 225 رب کے علی حیدر سے نقدی’ طلائی انگوٹھی’ 67 ج ب کے یٰسین کی شاپ سے سامان چوری’ قاسم پارک کے الیاس سے 50ہزار’ فون’ الفیاض کالونی کے رامش سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 128 گ ب کے شہزاد سے 50ہزار’ فون’ 54 گ ب کے عمیر کے گھر سے مویشی چوری’ 120 گ ب کے اظہر عباس سے نقدی’ فون’ 25گ ب کے رمضان سے موٹرسائیکل’ 123 گ ب کے ثمران سے موٹرسائیکل چھین لی’ 39 گ ب کے محمد خان سے 70ہزار’ 383 گ ب کے ناصر عباس کے ڈیرہ سے بکرے چوری’ 378 گ ب کے فاروق سے 1لاکھ’ فون’ 205 رب کے وسیم سے 15ہزار’ فون’ 99رب کے بشارت سے 67ہزار’ فون چھین لیا’ دھنولہ روڈ پر لقمان کی شاپ لوٹ لی’ طفیل ٹائون کے حنیف سے نقدی’ فون’ 407گ ب کے منیر احمد کے گھر سے مویشی چوری’ 392 گ ب کے نواز سے 50ہزار’ فون’ 477 گ ب کے غلام مرتضیٰ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون اور دیگر سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے وقاص’ سول ہسپتال سے ثاقب فرید’ جناح کالونی سے عباس’ رضاآباد کے اسد’ ڈی گرائونڈ سے رضا’ محلہ اسلم گنج کے رضا’ گرین ٹائون کے جابر علی’ ہجویری ٹائون کے حمزہ’ نشاط آباد کے خالد’ جڑانوالہ روڈ کے طلحہ’ 229 رب کے غلام عباس’ 266 رب کے حسنین’ سمانہ کے وحید اقبال’ یوسف چوک سے عابد عباس’ 228 گ ب کے عابد علی اور دیگر سے موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں