فیصل آباد میں ڈکیتی،اغوا،راہزنی کی وارداتیں،پولیس حکام کیلئے لمحہ فکریہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی73سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھو ں کے زیورات ، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 4نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ گلفشاں کالونی کے مظہر کی بیٹی (الف) کو ملزمان عامر وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ 187ر۔ب کے جمال الدین کی اہلیہ (ش) کو ملزمان سفیان وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ پیپلز کالونی نمبر2 غوثیہ چوک کی رہائشی کومل کی جواں سالہ بیٹی (س) کو ملزمان نوید وغیرہ، روشن والا کے علاقہ256ر۔ب کے عبدالواحد کی بہو (ز) کو ملزمان خضر حیات وغیرہ، بلوچنی کے علاقہ 94 ر۔ب کے افضل کی بیٹی (س) کو نامعلوم نے اغوا کر لیا’ رضا آباد کے علاقہ میں ریاض کا بیٹا محمد احسن، سمن آباد کے علاقہ نوابانوالہ کی تہمینہ کا بیٹا فرمان علی، ڈجکوٹ کے علاقہ 133گ ب کے غلام مصطفی کا بیٹا سفیان اور جڑانوالہ کے علاقہ شبیر ٹائون کے رہائشی پرویز کا بھائی عثمان گھر سے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ رانا کالونی کے عمران سے نقدی وفون، کینال روڈ پر طارق سے ایک لاکھ 15ہزار وفون، 104ج ب کے عبدالقیوم سے 15ہزار وفون، 187 ر۔ب کے آصف سے 32ہزار وفون چھین لیے، 155ر۔ب میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے قیمتی تاریں چوری، شیخوپورہ روڈ پر ستارہ ویلی کے قریب نوید آصف سے نقدی وفون، منیانوالہ کے قریب اویس خان سے جھپٹا مار کر فون، فاروق ٹائون کے طاہر سے اڑھائی لاکھ وفون، 121ج ب کے علی رضا کے ڈیرہ سے جانور چوری، 131ر۔ب کے کرم خان سے ایک لاکھ روپے وفون، 214ر۔ب کے عاشق سے قیمتی فونز چھین لیے، النور گارڈن کے عثمان کے گھر سے 5تولے زیورات لوٹ لیے، ماڈل سٹی کے عمر ارشد کے گھر کے تالے توڑ کر 7تولے زیورات’ نقدی چوری، جلوی مارکیٹ کے قریب فیصل رضا سے فون، سنت سنگھ روڈ پر تاجر سلیم کے گودام سے لاکھوں کا سوتر چوری، نگہبان پورہ کے طلحہ سے 20ہزار وفون، 54ج ب کے قریب شوکت علی سے15ہزار وفون، 100ج ب کے محمد راحت سے 50ہزار وفون، 26ج ب کے کاشف ندیم سے 8ہزار وفون چھن لیا، 412گ ب کے شیخ طاہر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا’ ناظم آباد روڈ پر حافظ عبدالوہاب سے 34ہزار وفون، مظفر کالونی کے احسان کے گھر سے سامان چوری، 245ر۔ب کے منور حیات کی حویلی سے مویشی، 67ج ب کے احتشام، ابرار حسین کے ڈیرے سے مویشی چوری ہو گئے، 202ر۔ب کے عبداللہ سے نقدی وفون، 29ج ب کے عرفان کے گھر کے باہر سے 6بکرے، 28ج ب کے بلال سے موٹرسائیکل، 37ہزار وفون، 227ر۔ب کے عصمت علی کے گھر سے سامان چوری، محلہ غازی آباد کے علی احمد سے 15ہزار وفون، 289ر۔ب کے کاشف سے لاکھوں کے مویشی چوری، 259ر۔ب کے وقاص سے 10ہزار وفون، 274ر۔ب کے عبدالغفور، 87ج ب کے شفیق کے ڈیرہ سے بکرے چوری، کینال روڈ پر شاویز سے ڈیڑھ لاکھ اور زیورات چھین لیے، 127گ ب کے رضوان سے سوا دو لاکھ روپے چھین لیے، مکوآنہ کے قریب عدنان سے نقدی’ طلائی انگوٹھی چھین لی، 66گ ب کے بگا کے ڈیرہ سے 3بکرے چوری، 65گ ب کے عمر بلال کی حویلی سے مویشی چوری، 95گ ب کے مقبول کے ڈیرہ سے مویشی، لنڈیانوالہ کے علاقہ چاہ میراں کے اشرف سے اڑھائی لاکھ، 232گ ب کے انور کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 77ر۔ب کے رشید احمد سے 22ہزار وفون چھین لیا، 205 ر۔ب کے رزاق کے گودام سے موٹریں’ پنکھے چوری، 73ر۔ب کے نذر حسین سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 266ر۔ب کے علیم سے 48ہزار وفون، اڈا جوہل کے قریب عمر حیات سے نقدی وفون، 72 ر۔ب کے ارباب سے ایک لاکھ وفون اور دیگر وارادتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے عدیل احمد، کشمیر روڈ سے سہیل شاہد، سبزی منڈی غلام محمد آباد سے ولید، کلیم شہید کالونی سے شہباز اسلم، 119ج ب کے عابد حسین، جی ٹی ایس چوک سے کامران، حمید چوک سے عدنان، النور گارڈن سے اقبال، کوہ نور سٹی سے عمیر احمد، ایڈن گارڈن کے عثمان، ہجویری ٹائون کے سکندر حیات، 4ج ب کے عامر، 202ر۔ب کے عبداللہ، 67ج ب کے رضوان، حسیب شہید کالونی کے عبدالغفار، ناصر نگر کے اکرم، واٹر ورکس جڑانوالہ کے عبدالحفیظ، سول ہسپتال جڑانوالہ سے علی حیدر اور دیگرکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں