فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری،راہزنی کی وارداتیں عروج پر،اوباش افراد نے10خواتین 2نوجوان اغوا کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 91 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو’ دس خواتین اور دو نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ اسماعیل ٹائون کے فیضان علی کی اہلیہ (م)’ محلہ سیف آباد کے افتخار احمد کی جواں سالہ بیٹی (ح)’ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والہ کے حفیظ کی اہلیہ (ش)’ چک جھمرہ کے علاقہ 105 ج ب کے آصف کی بیٹی (ک)’ ساہیانوالہ کے علاقہ 132 رب کے فیاض کی بھتیجی (ن)’ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ چباں کی گل ناز کی بیٹی (م)’ پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گرائونڈ کے حمزہ کی سالی (ر)’ مدینہ ٹائون Xبلاک کے عابد کی بیٹی (آ)’ فیکٹری ایریا کے زاہد کی ہمشیرہ (س)’ ٹھیکری والا کے علاقہ 276 ج ب کے اسحاق کی بیٹی (ط)’ جڑانوالہ کے علاقہ محلہ گیلانی کے یٰسین کی ہمشیرہ (ع) کو اغواء کر لیا’ قصبہ تاندلیانوالہ کے شہزاد کی بیٹی (ز) اور ٹھیکری والا کے علاقہ 276 ج ب کی نسیم بی بی کی بیٹی (ط) کو ملزمان نے بے آبرو کر دیا۔ علاوہ ازیں سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی سے مبین کے بیٹے حذیفہ اور نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب کے شبیر کے بھائی ارشد کو نامعلوم نے اغواء کر لیا’ جبکہ صدر کے علاقہ گلشن اقبال کے شعیب نے بتایا کہ ڈاکو حسینا اپنے 10سالہ بیٹے کے ہمراہ گھر آئی اور اسکی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چھین کر لے گئی’ کمشنر آفس کے باہر احمد سجاد اور اسکی اہلیہ سے ساڑھے 10لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ اسٹیٹ بنک کے باہر سجاول سے جھپٹا مار کر فون’ کوتوالی روڈ پر ابوبکر سے نقدی’ فون’ جھنگ روڈ صابریہ سراجیہ سکول کے باہر منیر علی سے جھپٹا مار کر فون’ لیاقت آباد کے امیر خالد سے موٹرسائیکل’ لیاقت آباد نمبر2 کے ابوبکر نسیم سے 10ہزار روپے’ فون’ اے بی سی پل کے قریب قاسم سے 32ہزار روپے’ فون’ بغدادی پارک کے قریب اقراء سے جھپٹا مار کر پرس’ مرادآباد کے حمزہ سے 1لاکھ’ فون چھین لیا’ سعیدآباد کے عباس کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ سلطان ٹائون کے ماجد علی سے سوا لاکھ’ کیمرہ’ فون’ جلال ٹائون کے فیصل سے 20ہزار روپے’ فون’ رحمان سٹی سے زین العابدین سے 80ہزار روپے’ فون’ رضاآباد نمبر3 کے زید سے 60ہزار روپے’ فون’ علی گارڈن کی شازیہ سے 30ہزار’ 218 رب کے ظہیر احمد سے 3لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ نسیم گارڈن کی شبانہ بی بی کا گھر لوٹ لیا’ گھونہ روڈ پر انور سے 3ہزار وفون چھین لیا’ رحمان آباد کے عبدالخالق سے 35ہزار روپے’ فون’ 109 ج ب کے محمد علی کے گھر سے 6لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 157 رب کے انجم کے ڈیرہ سے مویشی’ نورپور میں اجمل سے 50ہزار روپے’ فون’ اعجاز چوک کے شہزاد سے 6ہزار روپے’ فون’ مسلم ٹائون میں حسن معراج سے 26ہزار روپے’ فون’ محمودآباد کے عمار سے 29ہزار روپے’ فون چھین لیا’ کرسٹل مارکی کے تالے توڑ کر چور پتیلے وسامان چوری’ چن ون روڈ پر علی حسنین سے جھپٹا مار کر فون’ بٹ ہوٹل کے قریب لیاقت سے اڑھائی لاکھ’ کینال روڈ پر خرم سے لیپ ٹاپ’ فون’ فاروق آباد کے ذوالفقار سے موٹرسائیکل’ مانانوالہ کے نعیم کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ جواد ٹائون کے دلاور سے نقدی’ فون’ کوریاں پل کے قریب محسن علی سے 60ہزار روپے’ فون’ سندھو ٹائون کے اسلم سے نقدی’ فون’ جوالانگر کے قریب عادل سے 25ہزار’ فون’ 83 گ ب کے افضل سے 71 ہزار’ فون’ ستارہ گولڈ کے قریب اویس سے 20ہزار’ فون چھین لیا’ 224 رب کے ناصر علی سے 25ہزار روپے’ فون’ 209 رب کے حمزہ سے نقدی’ فون’ مکہ سٹی کے قریب امیر حمزہ سے 3ہزار روپے’ فون’ 227 رب کے سہیل سے لیپ ٹاپ’ فون’ 67 ج ب کے نسیم سے نقدی’ فون’ 245 رب کے سرور سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 82 ج ب کے نصراﷲ کی حویلی سے مویشی’ 275 ج ب کے طاہر کے ڈیرے سے مویشی’ 66 ج ب کی فاطمہ بی بی سے پرس’ سردار ٹائون کے عامر سے نقدی’ فون’ 21 گ ب کے سلیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ 355 گ ب کے یٰسین سے 20ہزار روپے’ فون’ 69 رب کے عبدالطیف سے 13ہزار روپے’ فون’ 90 رب کے فقیر حسین سے موٹرسائیکل’ 405 گ ب کے حنیف کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ 403 گ ب کے شہباز کی دکان سے 70 جوڑے جوتے چوری’ 471 گ ب کے آصف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 141 گ ب کے قمر کی دکان سے 6لاکھ کی بیٹریاں چور لے گئے’ تاندلیانوالہ روڈ پر مزمل سے نقدی’ فون’ 465 گ ب کے عاطف کی دکان سے سامان چوری’ 527 گ ب کے عمر دراز سے نقدی’ 528 گ ب کے خلیل کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے یوسف’ الائیڈ ہسپتال سے ذیشان’ ضلع کچہری سے راشد’ سیشن کورٹ سے فیضان’ شہباز ٹائون کے ثاقب’ محمد یونس’ ریگل روڈ سے امیر حمزہ’ الیاس پارک سے حسن’ علی ہائوسنگ کے شہزاد’ کوکیانوالہ روڈ سے اکرم’ بلال نگر کے زبیر’ سمانہ کے ارسلان’ مغلپورہ کے محمد عمر’ فیصل ہسپتال سے یاسر عرفان’ بوڑھ بستی کے افضل’ منصور آباد کے اشفاق’ عبداﷲ پور سے قمر حسین’ محمود ٹائون کے سلیم رحمان’ جمیل مارکیٹ سے اظہر اقبال’ فیصل بنک سے حافظ سرور’ 67 ج ب کے جبار’ سبزی منڈی سے بشیر احمد’ جمشید ٹائون کے عرفان’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عمران’ 596 گ ب کے نور احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں