فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں،شہریوں میں خوف وہراس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 66وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو، 6خواتین اورایک نوجوان کو اغوا ء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ریلوے کالونی کی (ص) کو ملزم شفاقت علی، روڈالہ روڈ کے علاقہ 587گ ب کے رہائشی بوٹا کی بیٹی (ع) کو اوباش افراد نوید نے بے آبرو کا نشانہ بنا ڈالا’ سول لائن کے علاقہ لاری اڈا کے قریب راشد کی اہلیہ (ش) کو ملزمان حامد وغیرہ، ریلبازار کے علاقہ سلامت علی کی جواں سالہ بیٹی (الف) کو نامعلوم، گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ کے اشفاق کی بیٹی (ن) کو نامعلوم ملزمان، سرگودھا روڈ کے علاقہ صدر بازار کے یوسف کی جواں سالہ بیٹی (گ)، نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب کے عباس گل کی بھتیجی (س) کو نامعلوم، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ منڈی کوارٹر کی شبانہ کی بیٹی (ص)، لنڈیانوالہ کے علاقہ 433 گ ب کے ظہور احمد کی بیٹی (ع) کو ملزمان نیاز وغیرہ اور ضیاء کالونی کے علاقہ پیپلز کالونی نمبر2 کے رضوان کا بیٹا خاور گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ موڑ پر عتیق الرحمن سے جھپٹا مارکر فون، سنگم ہوٹل لاری اڈا کے قریب عطا محمد سے جھپٹا مار کر فون، اسلام نگر کے قریب سجاد علی سے نقدی وفون، کارخانہ بازار کے قریب ارسلان سے جھپٹا مار کر فون، اسٹیٹ بنک کے سامنے ناصر علی سے نقدی وفون چھین لیا، بانو بازار سے ابو بکر کی دکان سے سامان چوری،شیخ کالونی جھنگ روڈ پرذوالفقار علی سے نقدی وفون، گلستان کالونی میں طلحہ ندیم سے پارسل کا بورا چھین لیا، دستگیر کالونی کے قریب رضوان سے 30ہزار وفون، دھنولہ کے قریب عبید اللہ سے جھپٹا مارکر فون، نشاط آباد پل کے قریب شکیل سے جھپٹا مار کر فون، ڈی گرائونڈ کے قریب آمنہ سے جھپٹا مار کر پرس، النجف کالونی میں مبشر رضا سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، فیصل ہسپتال کے باہر عثمان کی ہمشیرہ سے پرس، گٹ والا کے قریب عباس سے نقدی وفون، ڈی گرائونڈ میں اصغر علی کے گھر سے ڈرائی بیٹریاں چوری،100ج ب کے مظہرسلیم سے نقدی وفون، 9ج ب کے عبدالحمید سے 40ہزار وفون، حسینیہ ٹائون کی راشدہ پروین کے گھر داخل ہونے والے ڈاکولاکھوں کے زیورات لوٹ کر لے گئے، 223ر۔ب کے اقبال کی حویلی سے قیمتی جانور چوری، 86ج ب کے رمضان علی سے 55ہزار وفون، 31ج ب کے قاسم علی سے نقدی وفون، 72ج ب کے جاوید سے نقدی وفون، ستارہ کالونی میں احمد سے نقدی وفون چھین لیا، حسیب شہید کالونی کے مقبول سے نقدی وفون، کریم ٹائون کے مزمل شاہ سے 70ہزار، 248 ر۔ب کے طاہر حسین سے ڈیڑھ لاکھ، ناظم آباد میں کاشف سے فون، لال مل چوک میں رحمت علی کے ڈیرے سے 8سو میٹر کپڑا چوری، سول ہسپتال جڑانوالہ کے قریب حمیداں بی بی سے پرس، 109گ ب کے عمران سے 4لاکھ وفون، 77 گ ب کے احسن علی سے موٹرسائیکل، 375گ ب کے شاہد سے 15ہزار، 266ر۔ب کے شاہد علی سے موٹرسائیکل چھین لی، 63ر۔ب کے فاروق کی حویلی سے مویشی چوری، 429گ ب کے ظفر اقبال سے مویشی، 428گ ب کے سہیل نواز سے90ہزار، قصبہ تاندلیانوالہ کے جمشید خان سے اڑھائی لاکھ، 502گ ب کے ناہید سے نقدی وفون، گڑھ موڑ پر عبدالعزیز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، کالج چوک کے جمیل سے 10ہزار، 463گ ب کے نور علی سے 10لاکھ اور دیگر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں اسلام نگر عمر ہسپتال سے محمد علی، ایف آئی سی سے ذیشان محمود، الائیڈ ہسپتال سے سے طارق، گمٹی چوک سے زاہد، پولیس لائن سے حسنین، لیاقت آباد کے ارشد، ریگل روڈ سے شہیر علی، شاہین چوک سے شاہد، پیپلز کالونی کے عبداللہ، فیصل ہسپتال سے رائے عبداللہ، 2ج ب کے عبداللہ، ابن مریم کالونی کے جاوید، ککوآنہ کے نوید، ڈھڈی والا کے تنویر حسین، واٹر ورکس جڑانوالہ کے حذیفہ، 433گ ب کے اللہ دتہ اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں