فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری کی مزید67وارداتیں،شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید67وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہری کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور 2نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی کی خالدہ بی بی کی بھتیجی(الف) کو نامعلوم ،روشن والا کے علاقہ 253ر۔ب کے لیاقت کی اہلیہ(س) کو نامعلوم، ستیانہ کے علاقہ 91گ ب کے نعمان کی اہلیہ(ص)، 266ر۔ب کے یعقوب کی بیٹی (ز) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی کے عدنان نے بتایا کہ اس کا والد محمود عالم چند روز قبل کراچی کیلئے روانہ ہوا ، کراچی نہ پہنچا۔ ٹھیکری والا کے علاقہ68ج ب کے منصور کا بیٹا رضوان گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ چنیوٹ بازار کے قریب عظیم سرور سے ساڑھے تین لاکھ و فون، شیخ کالونی جھنگ روڈ پر شفیق سے40ہزار و فون، جھنگ روڈ پر حمزہ سلیم سے ڈیڑھ لاکھ چھین لیے،موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ کے قریب فیصل سے پونے تین لاکھ و فون، طارق روڈ پر اسامہ سے86ہزار و فون، مدن پورہ کے بشیر احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ وسامان چوری، شاہی چوک غلام محمد آباد کے قریب شاہد سے10ہزار وفون، محلہ رسول پورہ کے خضر حیات سے نقدی وفون، کلیم شہید کالونی کے نذیر احمد سے 25ہزار وفون، کوکیانوالہ روڈ پر عمیر سے نقدی وفون، طارق روڈ پر محمد ارشد کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، امتیاز مارٹ کے قریب ارسلان سے نقدی وفون، فیصل ہسپتال کے قریب عثمان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، کشمیر پل کینال روڈ پر عامر سے جھپٹا مار کر فون، 48ج ب کے نثار احمد سے 15ہزار وفون، 246ر۔ب کے فیصل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 243ر۔ب کے قیصر کی دکان سے6لاکھ کا سامان چوری، چونگی نمبر 15 کے قریب اویس سے جھپٹا مار کر پرس، ناولٹی پل کے قریب اصغر علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، سہیل آباد کے محسن کے گھر سے سامان چوری، عبداللہ پور پل کے قریب ابراہیم سے نقدی وفون، 70ج ب کے عدنان کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 69ج ب کے قریب اسلم بھٹی کے سے 30ہزار وفون، 34 ج ب کے حقنواز سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 67ج ب سدھار کے قریب سعید احمد سے جھپٹا مار کر فون، جھنگ روڈ پر علی رضا سے10ہزار وفون، 270ر۔ب کے قریب شہزاد کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، 237گ ب کے عثمان سے30ہزار وفون، ریلوے پھاٹک کے قریب عرفان سے35ہزار و فون، 123گ ب کے سلطان سے7ہزار وفون، 629گ ب کے میاں عبدالقیوم کی حویلی سے مویشی چوری، 229ر۔ب کے رفیق سے 22ہزار لیپ ٹاپ وفون، 75ر۔ب کے اسلم سے61ہزار وفون، 603گ ب کے عابد علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 440گ ب کے علی امین سے 40ہزار وفون، 481گ ب کے برہان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 196گ ب کے حسن علی کی حویلی سے 3بکرے چور لے اڑے’ دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں لوٹ لئے گئے۔ علاوہ ازیں اکبر آباد چوک سے خلیق، علی ہائوسنگ کالونی سے فرحان، لطیف پارک سے اشفاق احمد، علی ہائوسنگ ٹالی چوک سے شفیق، لیاقت ٹائون کے علی فاروق، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے شوکت علی، کلیم شہید کالونی کے اخلاق احمد، جوہر کالونی کے اقبال حسین، ملت چوک کے اسامہ، حاجی آباد ترکش ہوٹل سے سرفراز احمد، 159ر۔ب کے صادق، حسن پورہ سے نوید، دائود کالونی کے ارشد، گٹ والا پارک سے عبدالقدیر، صوفی برکت دربار سے محمد امین، محلہ سلطان گنج کے عدنان، پرتاب نگر سے نعمان،516گ ب کے سرمد، قاسم روڈ سمندری سے عدیل جعفر اور دیگر سے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگاسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں