فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں،پولیس کی ناکہ بندیاں بیکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری، آج پھر مزید 52مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ درجنوں شہریو ںکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو اغواء کر لیا۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت ٹائون کے رمضان کی بیٹی(الف) کو بلال وغیرہ، غلام محمد آباد کے علاقہ ڈھیرہ سائیں چوک کے سلمان کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم نے اغوا کر لیا’ شیخ کالونی کے آصف کی دکان سے سامان چوری، بلاول ٹائون کے خالد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ریلبازار کے قریب عامر سے جھپٹا مار کر فون، بلال گارڈن کے قریب لطیف سے جھپٹا مار کر فون، ملت ٹائون کے طفیل سے نقدی وفون، منظور پارک کے قریب آصف سے پرس،شیخوپورہ روڈ پر رضوان سے20ہزار وفون، 155ر۔ب کے زاہد سے نقدی وفون، 192ر۔ب کے علی رضا سے نقدی وفون، فرید ٹائون کے سلیمان سے 10ہزار، 215ر۔ب کے سلیم کی حویلی سے مویشی، 214ر۔ب کے اختر سے ٹیبلٹ چھین لیا، الفیاض کالونی کے ارسلان سے1لاکھ وفون، نیامت ٹائون کے قریب ریاض سے12ہزار و فون، محمدی چوک کے مبین سے نقدی وفون، 70ج ب کے منور حسین کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 63ج ب کے قریب سخاوت علی سے1لاکھ و فون، لاہور روڈ جڑانوالہ کے قریب احمد سے جھپٹا ما ر کر فون،103ر۔ب کے کامران سے نقدی،110گ ب کے شفاقت علی سے10ہزار و فون،39گ ب کے اشفاق سے فون، 200گ ب کے شاہد سے 16ہزار وفون، 216ر۔ب کے رمضان کی حویلی سے مویشی چوری، 106ر۔ب کے قیصر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 200ر۔ب کے حسن سے 10ہزار، 296گ ب کے مشتاق کے گھر سے بکرے چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے خالد سے56ہزار، قصبہ گڑھ کے علی رضا کا گھر لوٹ لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھو ںکا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیںضلع کچہری سے علی حیدر، شاداب کالونی کے اظہر، نواز پارک کے افتخار احمد، غلام محمد آباد کے شہباز، فرید چوک میں شاہ زیب، 102ج ب کے اکرام، دانیال ٹائون کے حیدر، نادرا آفس سے عمران، جڑانوالہ کے یوسف، حیدر ٹائون کے ذوالفقار علی، 184ر۔ب کے خالد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوںکے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں