127

فیصل آباد میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں ، نہتے شہری لٹنے پر مجبور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 77 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر فرار ہو گئے، آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق 225 گ ب کے رہائشی محمد رشید نے بتایا کہ وہ بکروں کی خرید وفروخت کا کاروبار کرتا ہوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مزدا ٹرک پر خانیوال منڈی جا رہے تھے جب وہ 214 گ ب گوجرہ کھدروالہ روڈ پر پہنچے تو موٹرسائیکل سواروں پر سوار 6مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور امجد سے 3لاکھ 7ہزار روپ’ عباس سے 2لاکھ روپے’ عبدالحمید سے 3لاکھ 30ہزار روپے’ ڈرائیور آصف سے 17ہزار روپے اور مزدا ٹرک کے خفیہ خانے میں رکھی گئی رقم 7لاکھ 25ہزار روپے بھی چھین کر فرار ہو گئے’ جیل روڈ پر ظفر اقبال سے نقدی’ فون’ باغ جناح کے قریب رضا سے 30ہزار روپے’ فون’ سیشن کورٹ کے باہر سے عمران کی موٹرسائیکل سے دودھ والا کین چور لے گئے’ چناب کلب روڈ پر امجد علی سے 65ہزار روپے’ فون’ سرکلر روڈ پر فیضان سے 20ہزار روپے’ فون’ کچہری بازار کے قریب افتخار سے 25ہزار روپے’ فون’ لطیف پارک کے فیصل سے نقدی’ فون’ مسعود پارک کے رہائشی عنصر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں 264 رب کے اکرم کے گھر کے باہر سے کار’ اقبال سٹیڈیم سے افضل’ الائیڈ ہسپتال سے اعجاز’ جی سی یونیورسٹی سے سرور’ افغان آباد کے فہد’ گوبند پورہ کے مصطفی’ عوامی کالونی کے اکبر’ گلبرگ کے رہائشی نوید’ گلبرگ روڈ پر حمزہ’ اعجاز ٹائون کے مرتضیٰ’ کینال روڈ پر رضوان کو لوٹ لیا گیا’ جھمرہ روڈ پر محمد قربان سے نقدی’ فون’ نشاط آباد کے رہائشی راشد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ شاہین چوک کے قریب فیاض سے 75ہزار روپے’ فون’ جھمرہ روڈ پر عائزہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ 105 رب میں عمران کی دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالیت کے سگریٹ’ گھی اور دیگر سامان لے گئے’ 108 ج ب کے عثمان کے ڈیرے سے پیٹرانجن چوری ہو گیا’ باگیوال کے قریب محمد اجمل سے نقدی’ فون’ 202 رب کے محمد علی کی حویلی سے بکرے چوری ہو گئے’ گٹ والا کے قریب بلال سے نقدی’ فون’ 106 رب کے علی سے 28ہزار روپے’ فون’ 186 گ ب کے عبدالمنان کے ڈیرہ سے 7لاکھ کے مویشی چور لیکر رفوچکر ہو گئے’علامہ اقبال کالونی کے محمد سمیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چور لے گئے’ ہلال روڈ پر علی رضا سے 5ہزار روپے’ فون’ زوہیب سے نقدی’ فون’ ندیم علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ مقبول روڈ پر حسن اکبر سے نقدی’ طلائی انگوٹھی اور فون چھین لیا’کشمیر پل کے قریب محمد طالب سے 15ہزار روپے’ فون’ ایڈن ویلی چوک کے محمد عقیل سے 50ہزار روپے’ فون’ مدینہ ٹائون کے علی احمد سے نقدی’ فون چھین لیا’ ایڈن ایگزیکٹو کے ثاقب وسیم کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ دریں اثناء لیاقت پارک کے حقنواز’ منٹگمری بازار کے عمران ‘ ضلع کچہری سے مزمل’ سیف آباد کے عثمان’ ڈگلس پورہ کے عمر سلیم ‘ شاداب کالونی کے دانش علی ‘ مراد آباد کے ادریس’ رضاآباد کے احمش ‘ جڑانوالہ روڈ پر محمد ساجد’ ستیانہ روڈ ریکس سٹی کے باہر سے حنان ندیم ‘ کوہ نورپلازہ سے محمد فراز’ 204 چک کے فہد علی’ مدینہ پارک کے منیر’ دکن پارک کے محمد سلمان’ مظفر کالونی کے گل زمان’ علی ٹائون کے وقاص’ پنجاب ہائوسنگ کالونی سے محمد قیوم’ عوامی ٹائون کے اویس’ امین پور بنگلہ کے محمد فیاض’ 58 ج ب کے علی ارسلان’ 66 ج ب کے عبدالرحمان’ 67 ج ب کے اکرم’ سندھو ٹائون کے سہیل احمد’ سرفراز کالونی کے محمد قاسم’ خضرآباد کے فرقان حیدر’ سلیمی چوک سے اکرم’ 266 رب کے عبدالستار’ محمد گلزار’ عمیر علی’ گوجرہ روڈ پر اتفاق احمد’ 452 گ ب کے غلام مرتضیٰ’ دانش پورہ کے غفران اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں