98

فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کا قیام عمل میں لایا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری بازارکے صدر حاجی محمد عابد نے وزیراعظم پاکستان’ وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے مانچسٹر’ اور تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کا قیام عمل میں لایا جائے’ اپنے بیان میں مذکورہ تاجر راہنما نے کہا کہ فیصل آباد بڑا صنعتی و تجارتی شہر ہونے کے باوجود تاحال بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے چند سال قبل گوجرانوالہ’ڈیرہ غازی خان’ سمیت چار ڈویژنوں میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کی منظوری دی گئی مگر یہ معاملہ جوں کا توں ہے دریںاثناء حاجی عابد نے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی’ شکستہ سڑکوں کی تعمیر’ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں’ وفاقی اور پنجاب گورنمنٹ کو اس سلسلہ میں خصوصی گرانٹ مختص کرنی چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں