35

فیصل آباد میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نعمان افضل اعوان،کاشف رضا اعوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹوسمیت ضلعی افسران نے قومی پرچم لہرایا۔پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بینڈ کی دھنوں پر قومی ترانہ پڑھا گیااورملک وقوم کی ترقی و خوشحالی، امن وسلامتی، قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا اور تحریک پاکستان کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مبارکباددی اور کہا کہ23 مارچ کا اہم اور یادگار دن تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس روز قرارداد پاکستان منظور کی گئی، قیام پاکستان کے خواب کو حقیقیت کا روپ ملا اور قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں آزاد پاکستان حاصل کیا گیا۔ یوم پاکستان مناتے وقت پوری قوم کی طرف سے تعمیر پاکستان کے عزم کی تجدید کرکے ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے آگے بڑھنے کا پیغام دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں