فیصل آباد میں309گینگز گرفتار،28کروڑ کا مسروقہ مال برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رواں سال 2025ء کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے 309 گینگز کے 796 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 28کروڑ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا جبکہ پراپرٹی کے مقدمات میں 75کروڑ 3لاکھ کی ریکوری کی گئی۔ تفصیل کے مطابق سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رواں سال کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6767 اشتہاری ملزمان’ 3211 ریکارڈ یافتہ اور 5807 عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزمان میں اے کیٹیگری نے 2454 میں 245قتل’ 237اقدام قتل اور 2065ڈکیتی کے مقدمات کے اشتہاری تھے اور عرصہ راز سے مطلوب اے کیٹیگری کے 580 اور بی کیٹیگری کے 5227 عدالتی مفرور ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال رجسٹرڈ کرائم میں گزشتہ برس کے مقابلہ میں قتل’ اقدام قتل’ ڈکیتی’ راہزنی’ وہیکل چھیننا اور چوری کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے۔ رواں سال ضلعی پولیس نے ڈاکوئوں اور چوروں کے 309 گینگز کو ٹریس کر کے اس کے 796 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 27کروڑ 74لاکھ’ 90ہزار مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران رواں سال کے دوران 4780 مقدمات درج کر کے ڈرگ ڈیلر’ سپلائر اور منشیات فروشوں سے 1673کلوگرام چرس’ 131کلوگرام آئس’ 513کلوگرام ہیروئن’ 1998کلو بھکی’ 25کلو افیون’ 2117لیٹر لہن اور 66764 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 3726 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3098پسٹل’ 114کلاشنکوف’ 188رائفل’ 255 بندوق’ 164 ریپیٹر’ 20ریوالور’ 18کاربین وگولیاں برآمد کی گئیں۔ جواء مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رواں سال کے دوران 1001 مقدمات درج کر کے 2912 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 60لاکھ 34ہزار 7سو روپے کی رقم اور تاش’ پرچیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لیا گیا اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کر کے 2318 مقدمات درج کر کے 2470 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔ عوام کی سہولت کے لیے قائم پولیس خدمت مرکز میں 510301 افراد استفادہ کیا جس پر پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس 58046′ جنرل پولیس ویری فیکیشن 124099′ وہیکل ویریفیکیشن کے 6933′ ٹینٹ رجسٹریشن 13225′ لرنرز ڈرائیونگ لائسنس 47337 اور پرائیویٹ 89508افراد کی رجسٹریشن کی گئی اور سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے آنیوالے 22ریکارڈ یافتہ ملزمان کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا۔ تحفظ مرکز نے رواں سال 1941خواتین’ 158بچوں اور 163ٹرانسجینڈرز کو سہولیات فراہم کیں۔ آئی ٹی برانچ نے ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 2736موبائل فونز ریکور کئے جن کی مالیت 5کروڑ 42لاکھ سے زائد ہے۔ ای پولیس ایپ کے ذریعے 325اشتہاری ملزمان’ 224ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4915 وہیکلز ریکور کیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال رجسٹرڈ کرائم میں 775فیصد کمی ہوئی۔ پراپرٹی کے مقدمات میں 23.6 فیصد کمی ہوئی۔ وویمن ایمپاورمنٹ کے تحت خواتین کی سیفٹی کے حوالے سے وویمن بائیک ریلی’ پینک وین’ وویمن حراسمنٹ آگاہی سیمینار اور دیگر پروگرام منعقد کئے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس شہدائ’ ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کی فیملیز کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں