27

فیصل آباد میں57مقامات پر ڈاکے،اغوا کی4وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 57مقامات پر لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیاگیا جبکہ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق فیکٹری ایریا لال مل چوک میں سمن آباد کے محمد علی کی اہلیہ (ن) کو اوباش ملزم جاوید وغیرہ، سول لائن کے علاقہ لاری اڈا سے اشتیاق کی بیٹی (ف) کو نامعلوم، ترکھانی کے علاقہ 42گ ب کے محمد وکیل کی اہلیہ (پ) کو ملزمان اشرف وغیرہ اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 194ر۔ب کے طاہر کا جواں سالہ بھائی الیاس نصیر ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ غازی ٹائون کے ظہیر فیصل سے نقدی وفون، رشید پارک کے مدثر اکرم کے ڈیرے سے قیمتی سامان چوری، 22گ ب جڑانوالہ کے قریب خرم شہزاد سے 11ہزار وفون، 94گ ب کے افضال یونس کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 122گ ب کے ناصر حسین سے اڑھائی لاکھ وفون، 272گ ب کے یعقوب سے 45ہزار وفون، 272گ ب کے علی احمد کی ڈھاری سے 9لاکھ سے زائد مالیت کے سولر سسٹم چوری، 211گ ب کے شکیل احمد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چوری، 194ر۔ب کے احسن علی سے 19ہزار وفون، 266ر۔ب کے عتیق الرحمن کے ڈالہ سے لاکھوں کا سامان چوری، ایوب کالونی کے طارق محمود کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی و فون، 75ج ب کے شہروز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 39ج ب کے انور سے 10ہزار وفون، علی ہائوسنگ کالونی کے قریب امجد سے40ہزار وفون، 28ج ب کے محمد یٰسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، مراد کالونی کے قریب محسن بشیر سے 30ہزار’ لیپ ٹاپ، 256ر۔ب کے علی عابد سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 263ر۔ب کے شہزاد سے سوا لاکھ وفون، ایئر پورٹ کے علاقہ سیم نہر کے قریب بلال سے نقدی وفون، راجباہ روڈ پر یوسف سے 8ہزار وفون، ثانی چوک کے قریب ناصر علی سے 22ہزار وفون، مرکزی امام بارگاہ کے قریب رضا عباس سے جھپٹا مار کر فون، ملت کالج روڈ پر علی رضا سے نقدی وفون، محلہ عثمان غنی کے دانش علی سے نقدی وفون، آغا ٹائون کے اسد بلال کے گھر سے بکرا چوری، بیس لائن کے شفاقت سے موٹر سائیکل وفون، 219گ ب کے عبدالشکور سے 53ہزار وفون، 405گ ب کے ذوالفقار سے اڑھائی لاکھ وفون، 616 گ ب کے حسن علی سے 28ہزار وفون چھین لیا، 540گ ب کے حق نواز سے 80ہزار وفون، عالم شاہ کے محبوب کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 388گ ب کے ریاض کا گھر لوٹ لیا، 171گ ب کے محمد عمیر کے گھر کا صفایا کر دیا’ 47گ ب کے جاوید اقبال کی ہمشیرہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں نادرا آفس سے اظہر عباس، 39گ ب کے ندیم احمد، نواز شریف پارک سے وقاص، ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب اشفاق، ناصر نگر سے اعجاز، ستارہ کالونی کے طاہر، محمد علی ٹائون کے علی اعجاز، محلہ فاروق آباد کے اویس، سبزی منڈی سے شہباز، ہزارہ ہوٹل محکمہ انہار کے باہر زاہد، چناب چوک سے محمد عثمان، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے نعمان فرید، تلیانوالہ کے عمراور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں