54

فیصل آباد نے ساہیوال’ گوجرانوالہ نے لاہور کو ہرا دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر گیمز 2024کے دوسرے دن کے مقابلے جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے، والی بال کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے ساہیوال کو3-0سے ہرادیا، فیصل آباد ڈویژن نے تینوں سیٹ 19-25،14-25 اور23-25سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اس طرح دوسرے سیمی فائنل میں گوجرانوالہ نے لاہور ڈویژن کو 3-1سے شکست دیدی، گوجرانوالہ ڈویژن نے 14-25 ، 27-25، 25-21 اور 25-21سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنالی ، فائنل30مئی کو فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن کے درمیان کھیلا جائے گا۔،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباددی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں