35

فیصل آباد نے فیصلہ دیدیا ‘ فیصل آباد (ن) لیگ کاقلعہ ہے ‘ رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے ملکی دفاع کو نقصان پہنچایا، یہ کلبھوشن سے کم سزاوار نہیں ہیں، اب عمران نیازی کہتا ہے کہ ہم اس سے مذاکرات کر لیں، اب یہ فوج سے ڈر رہا ہے اور نئی سکیمیں سوچ رہا ہے ، ملکی دفاع کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوج کیوں نہ کارروائی کرے ۔انہوںنے کہا کہ اس فتنے کا ایسا علاج ہوا ہے کہ اب یہ فتنہ سر نہیں اٹھا سکے گا، آج کی اس عظیم الشان ریلی سے ثابت ہوتا ہے کہ فیصل آباد نے فیصلہ دے دیاہے کہ فیصل آباد ن لیگ کا قلعہ ہے۔فیصل آباد میں یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ (ن)کے زیراہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی،شہربھر سے لیگی رہنماؤں کی قیادت میں کارکنوں کے قافلے ضلع کونسل چوک میں پہنچے ،اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی قیادت میں ریلی کے شرکاآئی ایس آئی دفتر بھی گئے اوراظہار یکجہتی کیا ،رانا ثنااللہ نے آئی ایس آئی کے افسران کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے،اس سے پہلے ضلع کونسل چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ اللہ نے اس فتنے عمران نیازی کو نمایاں کر دیا، اس نے ثابت کر دیا کہ یہ ایک ملک دشمن انسان ہے ، اس نے اس بات کا ثبوت دیا کہ یہ سیاست دان نہیں، اس کے ساتھ ہم کیسے مذاکرات کریں گے ، اس کے جعلی ٹائیگرز سب بھاگ گئے ہیں، ہمارے لوگ تو تین، تین سال جیل کاٹ چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں