فیصل آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے الیکشن،معظم راحیل صدر،بلال عرشی سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2025-26ء کیلئے سید معظم راحیل ایڈووکیٹ صدر’ محمد بلال عرشی ایڈووکیٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ جبکہ دیگر عہدوں پر بھی چنائو مکمل ہو گیا، جیتنے والے حامیوں کے خوشی میں بھنگڑے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ فیصل آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے الیکشن پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق صدر کی نشست کیلئے دو امیدواروں سید معظم راحیل 273 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل نوید انوار بھٹی کو 249 ووٹ ملے۔ نائب صدر کی سیٹ پر بھی دو امیدواروں محمد افضل اور عقیل عباس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، محمد افضل 260 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ عقیل عباس کو صرف ایک ووٹ کم 259 ووٹ ملے۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد بلال عرشی 288 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل عبدالخالق مغیث کو 231ووٹ ملے۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست کیلئے تیمور اعظم مرزا 287ووٹ لیکر کامیاب جبکہ رضوان بشیر کو 230 ووٹ حاصل کر سکے۔ فنانس سیکرٹری کیلئے محمد رضوان 271 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل محمد عثمان خورشید کو 246ووٹ ملے۔ علاوہ ازیں ایگزیکٹو ممبران علی حسن کو 264′ اﷲ رکھا کو 166′ حیدر علی شہزاد کو 275′ محمد عاطف شہزاد کو 193′ عمران علی کو 358′ نعمان اسلم کو 169′ اسامہ جلیل کو 191′ مبشر اسلام کو 275′ محمد افضل کو 254′ قاسم رشید کو 265′ رانا محمد اجمل کو 190ووٹ ملے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں